English   /   Kannada   /   Nawayathi

’مضبوط ارادے ہوں تو منزل دور نہیں‘

share with us

اور آج میں بے حد خوش ہوں کہ میری بیٹی ڈاکٹر ی پڑھنے جارہی ہے لیکن اس کے پیچھے اساتذہ اکرام مقیم اور انصاربیگ جیسے اساتذہ کے علاوہ عبدالقدیر سکریٹری شاہین ادارہ جات بیدر کی کوششوں کاعمل دخل ہے۔ یہ بات اسماء بیگم بنت محمدسراج الدین سی ای ٹی میڈیکل رینک 1646کی والد ہ نے کہی۔ بزقصابان سے تعلق رکھنے والا یہ ایک غریب گھرانہ ہے ۔ اس غریب گھرمیں آج پوری طرح خوشیوں کاماحول ہے۔ بیدر کے مضافات میلورمیں رہنے والی اسماء بیگم نے ہشتم تادہم جماعت کی تعلیم حاجی سُلطان میموریل اردو ہائی اسکول بیدر سے حاصل کی اور پری جماعت دہم (میٹرک) ہاسٹل میں تین سال تک شریک رہیں۔ بعدازاں وہ شاہین پی یوسائنس کالج میں داخلہ لیا۔ اس کیلئے اسماء بیگم کی رہنمائی صدر معلم میموریل اسکول جناب ظفرقادری نے کی ۔ اسماء بیگم کاخاندانی پس منظر تعلیم یافتہ نہ ہونے کے باوجود ہفتم جماعت میں اس نے سوچاتھاکہ وہ ڈاکٹر بنے گی ۔ لیکن پھر اس سوچ نماخواب پر غربت نے پردہ ڈال دیا لیکن جس وقت انصاربیگ اور ظفرقادری جیسے اساتذہ نے اس طالبہ کی رہنمائی کرکے شاہین کالج کے پی یوسی اول میں داخلہ دلایاتو داخلہ کے تین ماہ کے اندرون کالج کے ماحول نے پھر وہ خوا ب سامنے لاکھڑا کیااور اسماء بیگم میں ڈاکٹر بننے کیلئے اعتماد بڑھا۔ شاہین کالج کی دوسالہ پی یوسی تعلیم کے دوران اسماء بیگم نے صرف 450روپئے امتحان فیس کے داخل کئے اور تمام ذمہ داری یہاں تک کہ میلور سے اسکول لانے کیلئے بس بھی شاہین انتظامیہ نے فراہم کی ۔اسماء بیگم کا بھائی شفیع الدین پڑھ نہیں سکاصرف ہفتم پاس ہے۔ وہ میلور میں المدینہ چکن کے نام سے دوکان چلاتاہے اوراسی پر اس خاندان کا گزر بسر ہے۔طالبہ اسماء بیگم اس کامیابی پر مسرور ہے، وہ بھرائی ہوئی آنکھوں سے ڈاکٹر بننے یا آگے بڑھنے کی خواہشمند طالبات کو مشورہ دیتی ہیں کہ دل میں کوئی ارادہ ہوتو اس کو پورا کرنے کیلئے کوشش میں لگے رہیں ۔ تھک ہار کرپیچھے نہ ہٹیں ، امید ہے ایک دن کامیابی قدم چومے گی ۔ جناب عبدالقدیر سکریٹری شاہین ادارہ جات بیدر کہتے ہیں کہ پیسہ کی کمی کی بناپر طلباء کا پیچھے رہ جانا اب ممکن نہیں ہے۔ ضرورت پر اساتذہ اور ان کی رہنمائی ہوتو ملت کے طلباء کامستقبل شاندار ہوسکتاہے۔ ***


حکومت کاریلوے میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی اجازت دینے پر غور

بنگلور ۔ 02 جون (فکروخبر/ذرائع) ہندوستانی ریلوے میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی اجازت کا عندیہ دیا ہے ۔ مرکزی وزیر برائے ریلوے دیواراگندا وینکایا سدانندگوڑا نے گزشتہ روز کہا ہے کہ بھارتی حکومت ریلوے کے شعبہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کی اجازت دے گی۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے آئندہ مالی سال میں نئی لائنوں اور دیگر انفراسٹرکچر پر 643.05 بلین روپے کی سرمایہ کار ی کرنا چاہتی ہے جو رواں مالی سال کے 593.6 بلین روپے سے 8.3 فیصد زائد ہے ۔انہوں نے کہا کہ ریلوے کو ان منصوبوں کی تکمیل اور محکمہ میں جدیدیت کیلئے فنڈز کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس امر کیلئے فنڈز کے حصول کے مزید ذرائع تلاش کرنا ہونگے اور یہ ہمیں جہاں سے بھی میسر ہوئے ہم حاصل کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کیلئے حکومت غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کی اجازت دینے کے بارے میں غور کر رہی ہے اگر وفاقی کابینہ اسکی منظوری دیتی ہے تو ان اقدامات سے غیر ملکی سرمایہ کار نواحی علاقوں میں نئی مسافر گاڑیوں کے مکمل مالک بن سکیں گے ۔ یاد رہے کہ ملک میں طویل سفر کیلئے ریلوے ایک اہم ذریعہ ہے جو کہ محفوظ بھی ہے ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا