English   /   Kannada   /   Nawayathi

نظم و نسق میں لاپرواہ افسران کو بخشا نہیں جائے گا:وزیر اعلیٰ(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

مسٹر یادو نے کہا کہ پارلیمانی انتخاب کی جنگ میں ہم بھلے ہی پیچھے رہے ہوں لیکن حقیقی جنگ ابھی باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سماج وادی کبھی مایوس نہیں ہوتے گزشتہ دو برسوں میں سماجوادی حکومت نے جو کام انجام دئے ہیں اس طرح کے کام دیگر ریاست کی حکومتیں نہیں کر سکی ہیں۔ مسٹر یادو نے کہا کہ اس بات کو کبھی فراموش نہیں کرنا چاہئے کہ سماج وادی پارٹی کی حکومت کو ایک خراب بندوبست وراثت میں ملا تھا۔ سماج وادی پارٹی کے سامنے ایک مشکل چیلنج تھا کیونکہ فرقہ پرستی کا راستہ آسان ہوتا ہے اور سیکولرازم کا راستہ مشکل ہو تا ہے اسی لئے سماج وادی پارٹی نے مشکل راستے کا انتخاب کیا کیونکہ سماج وادی جمہوری اصولوں اور اقدار میں یقین رکھتے ہیں اسی لئے مشکل لڑائی میں بھی سماج وادی پارٹی کوپہلے سے زیادہ ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج بھی ریاست میں سماج وادی پارٹی کی طاقت سب سے زیادہ ہے اور وہ سب سے مضبوط پارٹی ہے۔ مسٹر یادو نے کہا کہ پارلیمانی انتخاب میں جو لوگ گمراہ ہو گئے ہیں انہیں سمجھانا ہے اور دوسرے لوگوں کو شامل کرنا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت نے گزشتہ دو برسوں میں غریبوں ، کسانوں اور نوجوانو ں کو جو مدد بہم پہنچائی ہے اس طرح کی مدد ملک کی کسی بھی ریاستی حکومت نے نہیں دی ہے۔ تعلیم اور صحت کے میدانوں میں ریاستی حکومت کی کاوشوں کی سبھی ستائش کرتے ہیں ۔ سماج وادی پارٹی حکومت نے بیروزگاروں کو بیروزگاری بھتہ دیا اور اب تعلیم دوستوں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا اس کیلئے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ صفائی ملازمین کے مطالبات بھی منظور کر لئے گئے ہیں لیکن ریاستی حکومت کے فیصلوں کی غلط طریقہ سے تشہیر کی جا رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سماج وادی پارٹی حکومت کے اقتدار کے تین سال باقی ہیں اور ان تین برسوں میں سڑک ، پل ، بجلی ، تعلیم اور صحت کی سہولیات کو فروغ دینے کیلئے بہت کام کرنا ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ریاستی حکومت جلد ہی سماجوادی پنشن اسکیم کا آغاز کرنے جا رہی ہے جس کے ذریعہ غریب، معذور اور بیوہ خواتین وغیرہ جن کیلئے زندگی گزارنا بہت مشکل ہے ان کیلئے مالی امداد مہیا کرائی جائیں گی۔ مسٹر یادو نے کہا کہ یہ پنشن اسکیم ریاست کی سب سے بڑی اسکیم ہوگی۔ اس موقع پر ریاست کے وزیر سیاحت اوم پرکاش سنگھ ،وزیر جیل راجندر چودھری ، محکمہ تعمیرات عامہ اور آبپاشی کے وزیر مملکت سریندر پٹیل اور سابق پارلیمنٹ نیرج شیکھر نے بھی جلسہ کو خطاب کیا۔ 


خاتون کو شوہر وسسرال والوں نے زندہ جلایا

لکھنؤ۔02جون (فکروخبر/ذرائع ) کاکوری علاقہ میں کسان کی بیوی کو اس کے شوہر اور سسرال والوں نے مٹی کا تیل ڈال کر زندہ جلادیا۔ اس معاملہ میں متوفیہ کے والد نے اس کے شوہر ، خسر، نند اور ساس کے خلاف جہیز استحصال اور قتل کی رپورٹ درج کرائی ہے۔ فی الحال پولیس قتل کی اس واردات کو خودکشی بتا رہی ہے۔ایس پی دیہات سومتر یادو نے بتایا کہ کاکوری منڈولی کے رہنے والی ۲۸سالہ سیما کی شادی دس سال قبل کرگھن گاؤں کے رہنے والے کسان ستیندر سے ہوئی تھی۔ دونوں کے ۸سال کا ایک بیٹا بھی ہے۔ سیما کے والد کا الزام ہے کہ سنیچر کی دوپہر سیما کو اس کے شوہر اور سسرال والوں نے مٹی کا تیل ڈال کر زندہ جلا دیا۔ آگ سے شدید طور سے جھلسی سیما کو اس کے سسرال والوں نے علاج کیلئے ٹراماسینٹر میں داخل کرایا جہاں دوران علاج سیما کی موت ہو گئی۔ سیما کی موت کی خبر ملتے ہی سیما کے میکے والے بھی پہنچ گئے۔ وہیں تفتیش کے بعد پولیس نے سیما کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ سیما کے والد نے اس معاملہ میں اس کے شوہر ستیندر، خسر رام گوپال، نند پشپا اور ساس کے خلاف جہیز استحصال او قتل کی رپورٹ درج کرائی ہے۔ وہیں ملزم سسرال والوں کا کہنا ہے کہ سنیچر کی دوپہر سیما کھانا پکاتے وقت جل گئی تھی اس حادثہ میں گھر میں لگا پردا بھی جل گیا تھا وہیں پولیس نے قتل کی رپورٹ تو درج کر لی ہے لیکن سیما کی موت کو خودکشی تسلیم کر رہی ہے۔


سڑک حادثہ میں طالب علم و نوجوان کی موت 

لکھنؤ۔02جون (فکروخبر/ذرائع )موٹر سائیکل سوار طالب علم کو تیز رفتار وین نے ٹکر مار دی۔ ٹکر لگنے سے طالب علم شدید طور سے زخمی ہو گیا۔ مقامی لوگوں نے اسے پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا جہاں اس کی موت ہو گئی۔ دوسری طرف بازار کھالہ میں موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوانوں کو نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی اس حادثہ میں ایک نوجوان کی موت ہو گئی جبکہ دوسرا نوجوان شدید طور سے زخمی ہو گیا۔ موصولہ خبر کے مطابق کاکوری کے بیہٹا گاؤں کا باشندہ کسان بیچا لال روزانہ کی طرح باغ میں اپنے والد کو موٹر سائیکل سے کھانا دینے کیلئے باغ جا رہا تھا۔ بیچا لال کا بیٹا سروج جب نرائن پور کے قریب پہنچا اچانک تیز رفتاروین نے مخالف سمت سے اس کی موٹر سائیکل میں ٹکرماردی۔ ٹکر لگنے سے سروج موٹر سائیکل سمیت سڑک کے کنارے کھیت میں گر گیا۔ خون سے آلودہ سروج کو گاؤں کے لوگوں نے پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے سروج کوٹراما سینٹر بھیج دیا لیکن ٹراما سینٹر میں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ سروج نویں جماعت کا طالب علم تھا۔اسی سلسلہ میں قیصر باغ کے جمبور تھانہ کا باشندہ محمد سیفی (۱۸) فلیکس بورڈ لگانے کا کام کرتا تھا۔ سیفی اپنے دوست احمد کے ساتھ مذکورہ کام کیلئے گیا ہوا تھا۔ دیر رات فلیکس بورڈ لگانے کے بعد احمد کے ساتھ وہ موٹر سائیکل سے گھر واپس جا رہا تھا۔ جب دونوں دوست عیش باغ پل کے قریب پہنچے اسی دوران ان کی موٹر سائیکل میں نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی۔ ٹکر لگنے کے بعد دونوں دوست زخمی ہو کر گر گئے لیکن سیفی شدید طور سے زخمی ہو گیا جبکہ احمد معمولی طور پر زخمی ہو گیا۔ دونوں زخمیوں کو مقامی لوگوں نے ٹراما سینٹر میں داخل کرایا جہاں سیفی کی موت ہو گئی۔ 


ہمسایہ ممالک کے ساتھ مسائل حل کرنے کے ضمن میں ملک کے مفادات کو مد نظر رکھا جائے 

فوج اور پیرا ملٹری فورسز کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ۔۔وزیر داخلہ 

سرینگر۔02جون (فکروخبر/ذرائع )ہمسایہ ملکوں کے ساتھ ملک کے مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے مسائل حل کرنے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے فوج ، پیرا ملٹری فورسز کے سربراہوں کے ساتھ میٹنگ کے دورران کہاکہ کسی کو ملک میں امن وامان کو درہم برہم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ جموں وکشمیر سمیت شمال مشرقی ریاستوں میں فورسز کو چیلنجوں کا سامنا کرناپڑرہا ہے تاہم نئی مرکزی حکومت ملک کی سیکورٹی کے حوالے سے سنجیدہ ہے۔ ذرائع کے مطابق نئی دہلی میں وزیر داخلہ راج ناتھ کی سربراہی میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں قومی سلامتی مشیر اجیت ڈول ، انٹیلی بیور و چیف آصف ابراہیم، را کے سربراہ آلوک جوشی اور فوج اور پیرا ملٹری فورسز کے سربراہوں نے شرکت کی جس کے دوران کئی اہم فیصلے لئے گئے ۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہاکہ بھارت اپنے تمام ہمسایہ ممالک خاص کر پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے ضمن میں سنجیدہ ہے تاہم ملک کے مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان اور چین کے ساتھ مسائل کو حل کرنے کے سلسلے میں اقدامات اٹھائے جائینگے ۔ انہوں نے کہاکہ فوج ، پیرا ملٹری فورسز کو کئی طرح کے چیلنجوں کا سامنا کرناپڑرہاہے تاہم نریندر مودی کی سربراہی میں نئی مرکزی حکومت فوج کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے سلسلے میں اقدامات اٹھائے گی اور کسی کو بھی ملک میں امن وامان کو درہم برہم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ راج ناتھ سنگھ نے سیکورٹی ایجنسیوں پر زور دیا کہ وہ ملک کی سیکورٹی کے حوالے سے ایک واضح لائحہ مرتب کریں تاکہ ملک میں امن وامان کو قائم کرنے کے ساتھ ساتھ سیکورٹی اداروں کو مضبوط منظم کیا جا سکے۔ ریاستوں کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرنے پر زور دیتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہاکہ ریاستوں کی سیکورٹی ایجنسیوں اور پولیس کے ساتھ بہتر تامیل وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ ملک دشمن عناصر کی سازشوں کو ناکام بنایا جا سکے۔ میٹنگ کے دوران انہوں نے کہاکہ عسکریت پسند ملک میں افرا تفری پھیلانے کے منصوبے بنا رہے ہیں تاہم فوج کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے اور کسی کو بھی امن وامان میں رخنہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ راج ناتھ سنگھ نے کہاکہ ملک کی مختلف ریاستوں عسکریت پسندوں کے نیٹ ورکروں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے سیکورٹی ایجنسیوں کو واضح حکمت عملی اپنانی چاہئے تاکہ عسکریت پسندوں کے ارادوں کو ناکام بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہاکہ حوالہ رقومات کو عسکریت پسندوں تک پہنچانے کے ضمن میں کئی افراد سرگرم ہے تاہم ایسی کوششوں کو ناکام بنانے کے ضمن میں کارگر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں عسکریت پسندوں کی تعداد کے بارے میں بھی ایک رپورٹ پیش کرنے کی اشد ضرورت ہے۔


ریاستوں کی ترقی سے ہی ملک کو ترقی کی راہ پرگامزن کیا جا سکتا ہے 

تمام ریاستوں کو برابری کی بنیاد پر رقومات فراہم کی جائے گی /وزیرا عظم ہند 

سرینگر۔02جون (فکروخبر/ذرائع )ریاستوں کی ترقی کو ملک کی ترقی سے جوڑتے ہوئے وزیر اعظم ہند نے کہاکہ نئی مرکزی حکومت سبھی ریاستوں کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعلقات قائم کرنے کے ضمن میں سنجیدہ ہے اور مرکزی حکومت ریاستوں کو ترقی کی منزلوں پر لیجانے کے سلسلے میں زمینی سطح پر اقدامات اٹھائے گی ۔ اطلاعات کے مطابق نئی دہلی میں اوڑیسہ اور کیرالہ کے وزرائے اعلیٰ نے وزیر اعظم ہند نریندر مودی کے ساتھ ملاقات کے اور اس دوران کئی اہم معاملات پر گفت شنید ہوئی ۔ وزیر اعظم ہند نے میٹنگ کے دوران کہاکہ ریاستوں کو برابری کی بنیاد پر رقومات فراہم کی جائے گی تاکہ ریاستوں میں تعمیر وترقی کے جال کو بچھانے کے ساتھ ساتھ لوگوں کے مسائل حل کئے جائیں۔ نریندر مودی کے مطابق پارلیمانی الیکشن کے دوران رائے دہند گان نے مسائل کو حل کرنے کے سلسلے میں ووٹ دیا ہے اور میری حکومت لوگوں کے مسائل حل کرنے کے ضمن میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرئے گی ۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے رائے دہند گان نے جس طرح سے بی جے پی کو کامیاب بنایا ہم ان کے شکر گزار ہے اب ہماری باری ہے کہ لوگوں کے مسائل کو حل کیا جائے ۔ وزیرا عظم ہند نے کہاکہ ملک کو ترقی کی منزلوں تک لیجانے کے سلسلے میں کئی اہم فیصلے لئے جار ہے ہیں اور ہر ریاست کے ساتھ انصاف فراہم کیا جائے گا تاکہ کسی کو یہ شکایت نہ رہے کہ حکومت نے غلظ فیصلے لئے ، انہوں نے کہاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی ملک کے ہر طبقے کے ساتھ برابری کی بنیاد پر انصاف فراہم کرئے گی۔وزیرا عظم نے کہاکہ ملک کو اس وقت بے روزگاری کا سامنا ہے اور نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے سلسلے میں حکومت نے پرائیوٹ سیکٹر کو مضبوط بنانے پر غور وغوض کرنا شروع کر دیا تاکہ ملک کے بے روزگاروں کو روزگار فراہم کرنے کے ساتھ ملک کو معاشی طور پر بھی مضبوط  کیا جا سکے۔ وزیرا عظم ہند نے میٹنگ کے دوران صاف کردیا کہ جو کوئی بھی وزیر یا آفیسر لوگوں کے مسائل حل کرنے میں لیت ولعل کا مظاہرہ کرئے گا اس کے خلاف کاروائی عمل میں لانے سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔نریندر مودی نے میٹنگ کے دوران واضح کر دیا کہ بی جے پی کو اقتدار میں لانے کیلئے غریبوں نے اپنے ووٹ کا استعمال کیا ہے یہ حکومت غریبوں کی ہے اور ان کے مسائل حل کرنے کے سلسلے میں مثبت اقدامات اٹھائے جار ہے ہیں ۔ اوڑیسہ کے وزیرا علیٰ نوین پٹنائیک نے میٹنگ کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیرا عظم ہند کے ساتھ خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی اور نریندر مودی نے ریاستوں کے مسائل حل کرنے کے ضمن میں اقدامات اٹھانے کا یقین دلایا ہے۔ انہوں نے کہاکہ میٹنگ کے دوران وزیرا عظم نے تمام ریاستوں کو برابری کی بنیاد پر رقومات واگزار کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ریاستوں کی ترقی سے ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے ۔ ذرائع ابلاغ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے وزیرا علیٰ نے کہاکہ وزیر اعظم ہند نریندر مودی ریاستوں کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہے جبکہ ریاستوں کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے سلسلے میں بھی وزیرا عظم ہند نے ارادہ ظاہر کیا ہے ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا