English   /   Kannada   /   Nawayathi

اُترپردیش میں خواتین کے خلاف تشددمیں روز بروزہ اضافہ

share with us

لڑکی شدید جھلس گئی ہے . اسے ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے . شکار لڑکی کے والد کی شکایت پر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے .لڑکی کے اہل خانہ نے پولیس پر شکایت درج کرنے میں تاخیر کا الزام لگایا ہے . انہوں نے پولیس پر ملزمان سے صلح کرنے کا دباؤ بنانے کا بھی الزام لگایا . اس معاملے میں 7 لوگوں پر الزام لگایا گیا ہے . پولیس نے ان میں سے 3 افراد کو گرفتار کر لیا ، جبکہ 4 ملزم اب بھی فرار ہیں .


لڑکیوں کی سیلف ڈیفنس ٹریننگ اور کوچنگ کی اختتامی تقریب

طلباء کے لیے کونسلنگ اور کیریئر گائڈینس شروع کرنے کا اعلان

نئی دہلی، یکم جون(فکروخبر/ذرائع )جامعہ ملیہ اسلامیہ میں لڑکیوں کے لیے سیلف ڈیفنس ٹریننگ اور جامعہ نگر تھانے میں کوچنگ کی اختتامی تقریب میں ساؤتھ ایسٹ ضلع کے ڈی سی پی ڈاکٹر پی کروناکرن نے گورنمنٹ سینئر سیکنڈری گرلز اسکول، جوگابائی کی سیلف ڈیفنس ٹریننگ حاصل کرنے والی 130لڑکیوں کو سر ٹیفکیٹ تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ انھیں آگے بڑھنے کے جو مواقع مل رہے ہیں اس کو پورے طور پر استعمال کرتے ہوئے آگے بڑھیں، اور اس سلسلے میں جہاں بھی ان کی ضرورت محسوس ہوگی وہ تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں۔جامعہ ملیہ اسلامیہ مشیر فاطمہ نرسری اسکول کی ڈائریکٹر پروین خاں جنھوں نے اب سے 9سال قبل 2006میں سمرکیمپ کے وقت جامعہ نگر تھانے سے درخواست کی تھی کہ وہ لڑکیوں کو سیلف ڈیفنس کی ٹریننگ دیں۔ جس کے بعد سے مشیر فاطمہ نرسری اسکول اور جامعہ نگر تھانے کے تعاون سے یہ سلسلہ جاری ہے۔ اس پروگرام سے اب تک تقریباً 2500سے زائد لڑکیاں سیلف ڈیفنس کی ٹریننگ حاصل کرچکی ہیں۔ اس موقع پر لڑکیوں نے غنڈوں اور بدمعاشوں سے کیسے نمٹا جائے کا عملی مظاہرہ کیا۔ خاص بات یہ تھی کہ جہاں بعض لڑکیاں سادے لباس میں تھیں وہاں بعض لڑکیاں پوری طرح نقاب میں ملبوس تھیں لیکن اپنی مہارت سے ثابت کردیا کہ وہ سماج دشمن عناصر سے مقابلہ کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔احمد آباد کے جوائنٹ کمشنر انکم ٹیکس آر کے گپتا نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے پہلی بار کسی تھانے کے تحت اتنے بڑے پیمانے پر سماجی سرگرمیوں کو ہوتے دیکھا ہے۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اگر اس تجربہ کو دیگر جگہوں پر بھی کیا جائے تو اس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ میں پلیسمنٹ آفیسر پروفیسر ریحان خاں سوری نے اعلان کیا کہ جامعہ نگر تھانے کی پولیس پبلک لائبریری جسے شکھر آر گنائزیشن چلاتی ہے، میں کونسلنگ اور کیریئر گائڈینس کا سلسلہ جلد شروع کیا جائے گا اور اس تعلق سے بچوں کی عملی رہنمائی کریں گے۔ مقابلہ جاتی کوچنگ کے بچوں نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا اور اس بات پر مسرت ظاہر کی کہ آج ان کی جو بھی صلاحیت ہے اس میں ان کے استاد اور ’’ شکھر‘‘کا بڑا رول ہے جو ہمیشہ یاد رہے گا۔ شکھر جنرل سکریٹری محمد ندیم اختر نے حاضرین مجلس کا شکریہ ادا کیا۔ دیگر اہم شرکاء میں فادر راڈرک بنٹو ایگزیکٹیو ڈائریکٹر فادر اینگلس اسکول، پلازمہ کے رضوان احمد، ڈاکٹر مظفر حسین غزالی، پروگرام ڈائریکٹر محمد ندیم، پروگرام کو آرڈینیٹر ثمرین شاہد کے علاوہ طلباء، طالبات اور بڑی تعداد میں جامعہ نگر تھانے کے پولیس اہلکار موجود تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا