English   /   Kannada   /   Nawayathi

بی جے پی سینئر لیڈران کو وزارت سے رکھا گیا دور(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

یہی وجہ تھی کہ مرکز میں کانپور شہر کی سیاسی اہمیت تھی لیکن اب ایسا نہیں ہے۔رکن پارلیمنٹ مرلی منوہر جوشی کانپور کو زعفرانی رنگ میں رنگنے میں تو کامیاب ہوگئے لیکن شہر کو مرکزی حیثیت کا درجہ نہیں دلاسکے۔انتخاب سے قبل واضح طور پر یہ بات کہی جارہی تھی کہ اگر مرلی منوہر جوشی کامیاب ہوگئے تو انہیں مرکزی وزیر بنایا جائے گا۔لیکن بعد میں بی جے پی کی حکومت نے انہیں نظرانداز کردیا۔اور واضح طور پر کہا جانے لگا کہ ۷۵یا اس سے زیادہ عمر کے لیڈروں کو وزیر نہیں بنایا جائے گا۔ اسی وجہ سے مرلی منوہر جوشی کو وزیر نہیں بنایا گیا اور اسی کی وجہ سے کانپور کی حیثیت میں بھی کمی ہوگی۔کانپور میں سیاسی حلقوں میں یہ بات گفتگو کا موضوع بنی ہوئی ہے کہ مرلی منوہر جوشی کا جو تجربہ ہے اس کے تحت انہیں وزارت میں شامل کیا جانا چاہئے تھا ایسا نہیں ہے کہ اس معاملے پر غور نہ کیا گیا ہو۔پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے مرلی منوہر جوشی کے نام پر غور کیا لیکن آخری مہر وزیر نریندرمودی نے ثبت کی۔مسٹر مودی نے چھوٹی کابینہ اوربڑے کام کے فارمولے کو ترجیح دی۔کانپور صرافہ ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے بتایا کہ مودی حکومت کی تشکیل ہونا ہی خوشی کی بات ہے لیکن اگر کانپور کے رکن پارلیمنٹ کو وزارت میں شامل کیا جاتا تو کانپور کے لئے یہ فخر کی بات ہوتی۔کانپور رکن پارلیمنٹ کے وزیر نہ بنائے جانے پر انہوں نے افسوس ظاہر کیا۔ کانپوربی جے پی کے رکن اسمبلی ستیش مہانا نے کہا کہ اگر جوشی کو کابینہ میں جگہ ملتی تو یقیناً کانپورکی ہمہ جہت ترقی ممکن تھی۔بی جے پی کے ایک دیگر رکن اسمبلی سلیم وشنوئی مودی کی کابینہ سے تو اتفاق رکھتے ہیں لیکن کانپورکی نمائندگی کابینہ میں نہ ہونے کا انہیں افسوس ہے۔انہوں نے مودی کی پالیسیوں کی ستائش کی۔اس کے علاوہ کانپور دیہات یعنی اکبر پور پارلیمانی نشست کے رکن پارلیمنٹ تک ہی اکتفا کرنا پڑے گا۔کانپور کے لوگ مایوس ضرور ہیں لیکن مودی کی حکومت سے ان میں خوشی کی لہر ہے جو اس مایوسی پر پردہ ڈال دیتی ہے۔


وزیر اعلیٰ نے گولی مارنے والے بدمعاش کو گرفتار کرنے کی دی ہدایت 

لکھنؤ۔28مئی(فکروخبر/ذرائع )وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے علی گڑھ میں پولیس سب انسپکٹر کو گولی مار کر زخمی کرنے والے ملزمین کو جلد سے جلد گرفتار کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے ہدایت دی ہے کہ خصوصی ٹیمیں تشکیل کرتے ہوئے ملزمین کو جلد سے جلد گرفتارکیا جائے۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایت کے سلسلہ میں ایس ایس پی علی گڑھ کے ذریعہ ایک خصوصی ٹیم تشکیل کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل نے ایس ٹی ایف کو ملزمین کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ علی گڑھ کوارسی تھانہ علاقہ کے سورم جینتی نگر میں دو شنبہ کی شب فریقین کے درمیان جھگڑا ہورہا تھا۔ اسی دوران تھانہ کوارسی پر تعینات سب انسپکٹر بھودیو پرساد تھانہ سے اپنے گھر جا رہے تھے۔شور سن کر جب وہ موقع پر پہنچے اسی دوران کسی نے انہیں گولی مار دی اور وہ زخمی ہوگئے۔ شدید زخمی حالت میں بھودیو پرساد کو ورونا ٹراماسینٹر میں داخل کرایا گیا جہاں آپریشن سے گولی کو نکال لیا گیا۔ بتایا جا رہاہے کہ ان کی حالت خطرہ سے باہرہے۔ 


بجلی فراہمی بہتر بنانے کیلئے وزیر اعلیٰ نے دیں سخت ہدایات

لکھنؤ۔28مئی(فکروخبر/ذرائع )وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے ریاست میں بجلی سپلائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے ضروری اقدامات کو مقررہ مدت کے اندر پوراکرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ صارفین کو شیڈولڈ کے مطابق بجلی مہیا کی جائے۔ اس بات کو دھیان میں رکھتے ہوئے حکومت نئی بجلی لائنوں کا قیام ، سب اسٹیشن کی تعمیر بڑے پیمانے پر کرر ہی ہے۔ جائزہ جلسہ میں وزیر اعلیٰ نے بجلی سپلائی سے متعلق کاموں کو وقت سے پورا کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اس کام میں لاپروائی برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز کام میں لاپروائی کرنے کے سلسلہ میں ایک ایگزیکٹیو انجینئر کو معطل کر دیا گیاتھا۔اسی طرح سب اسٹیشنوں کو سپلائی لائن سے جوڑنے کے کام میں تاخیر کرنے کی وجہ سے پانچ تنظیموں سے کام واپس لے کر ان کی جگہ دوسری تنظیموں کو اس کا ٹھیکہ دے دیا گیا تھا۔ جلسہ میں افسران کو وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ ان ہدایات کے تحت لاپروائی برتنے والی تنظیموں کو سیاہ فہرست میں شامل کر دیاجائے اور ان سے دو سال کیلئے محکمہ جاتی کام نہ لئے جائیں۔ جلسہ میں وزیر اعلیٰ نے بجلی سب اسٹیشنوں کی تعمیر کے سلسلہ میں تفصیل سے بات چیت کی۔ افسران کے ذریعہ انہیں یہ بھی بتایا گیا کہ نئے کاموں میں ۰۰۴ کے وی صلاحیت کے ۴سب اسٹیشن، ۰۲۲ کے وی صلاحیت کے ۱۲سب اسٹیشن اور ۲۳۱کے وی صلاحیت کے ۳۶سب اسٹیشن زیر تعمیر ہیں۔ اس سے قبل وزیر اعلیٰ نے بجلی سب اسٹیشن کی تعمیر میں تیزی لانے کی ہدایت دی تھی۔ جس کے نتائج اب سامنے آرہے ہیں۔ موجودہ مالی سال میں اب تک دس سب اسٹیشنوں کی تعمیر مکمل کی جا چکی ہے۔ جس میں ایک ہزار ایم وی اے صلاحیت کے ۵۶۷کے وی سب اسٹیشن انپرا شامل ہیں۔ آئندہ تین ماہ میں ۹۳پرائمری سب اسٹیشنوں سے بجلی کی سپلائی شروع کر دی جائے گی اور مالی سال کے اختتام تک ۰۴سب اسٹیشن میں کام شروع ہو جائے گا۔ ان سب اسٹیشنوں کے کام شروع کرنے کے بعد ریاست میں ۰۴؍اضلاع میں بجلی سپلائی میں بہتری آئے گی۔ ساتھ ہی اوور لوڈنگ میں بھی کمی آئے گی۔


صحافی کو دن دیہاڑے نا معلوم افراد نے قتل کردیا

نئی دہلی ۔ 28 مئی (فکروخبر/ذرائع ) ریاست اڑیسہ میں ایک صحافی کو دن دیہاڑے قتل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ریاست اڑیسہ کے علاقے کالی کوٹ سے 15کلومیٹر دور ایک صحافی کو نامعلوم افراد نے اس کا گلہ کاٹ کر قتل کردیا۔ صحافی 35 سالہ ترن کمار اچاریہ اپنی موٹر سائیکل پر بیرا مپوراپنے گھر جارہا تھا کہ راستے میں نامعلوم افرادنے اس کو روک کر اس پر تشدد کرنے کے بعد اس کے گلے پر چھری پھیردی اوراسے سڑک کے کنارے پھینک کرفرارہوگئے۔ترن کمار ایک مقامی ٹی وی چینل کیلئے سٹینگر کاکام کرتا تھا۔


بدمعاشوں نے دکاندار سے لوٹے ۷۳ہزار روپئے

لکھنؤ۔28مئی(فکروخبر/ذرائع ) نتھرا علاقہ میں دوشنبہ کی رات گھر لوٹ رہے ایک دکاندار سے اسلحہ کے زور پر بدمعاش ۷۳ہزار روپئے لوٹ لے گئے۔اطلاع پر پہنچی پولیس نے بدمعاشوں کو ادھر ادھر کافی تلاش کیا لیکن کوئی پتہ نہیں چل سکا۔ اس معاملہ میں پولیس نے بدمعاشوں کے خلاف رپورٹ درج کر لی ہے۔سی او سروجنی نگر ہریندر کمار نے بتایا کہ موہن لال گنج کے کورانا گاؤں کے رہنے والے اودھشی کمار یادو کی سروجنی نگر کے گوری میں اودھ فٹ ویئر کے نام سے جوتے چپل کی دکان ہے۔ اودھیش دوشنبہ کی رات دکان بند کر کے موٹرسائیکل سے اپنے گھر جا رہا تھا وہ جب بنتھرا کے چندراول سوہاوا روڈ پر گوری رجبہانہر پٹری واقع کیتھی فارم ہاؤس کے نزدیک پہنچا تو اس کو ایک موٹرسائیکل پر سوار دو نامعلوم بدمعاشوں نے گھیر کر روک لیا۔ اودھیش کمار اس سے قبل کچھ سمجھ پاتا بدمعاشوں نے اس پر اسلحہ تان لیا اسلحہ دیکھ کر اودھیش خوفزدہ ہو گیا اس کے بعد بدمعاشوں نے اس سے ۰۲۷۷۳ روپئے لوٹ کر جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے فرار ہو گئے۔ بدمعاشوں کے فرار ہوتے ہی اودھیش کمار نے شور مچا دیا۔ شور ہوتے ہی آس پاس کے لوگ مدد کیلئے جمع ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی موقع پر بنتھرا پولیس بھی پہنچ گئی۔ پولیس نے بدمعاشوں کو ادھر ادھر کافی تلاش کیا لیکن کوئی پتہ نہیں چل سکا۔ اس کے بعد پولیس نے اودھیش کی تحریر پر دونوں بدمعاشوں کے خلاف لوٹ کی رپورٹ درج کر لی۔


پڑوسی کی باتوں سے پریشان لڑکی نے کی خود سوزی 

لکھنؤ۔28مئی(فکروخبر/ذرائع ) گوتم پلی علاقہ کے باشندے ایک مزدور کی نامعلوم بیٹی نے درزی اور اس کی بیوی کی باتوں سے پریشان ہوکر اپنے اوپر مٹی کا تیل ڈال کر آگ لگا لی۔ شدید طور سے جھلسی لڑکی کو علاج کیلئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں آج صبح اس کی موت ہو گئی۔ ملزمین کی گرفتاری کیلئے اہل خانہ لڑکی کی لاش لیکر وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کے قریب پہنچے اور لاش کو سڑک پر رکھ کر مظاہرہ شروع کر دیا۔ موقع پر پہنچ کر سی او حضرت گنج نے لڑکی کے اہل خانہ کو کارروائی کی یقین دہانی کراکر مظاہرہ کو ختم کرایا۔ خبر کے مطابق گوتم پلی کے مارٹن پوروا کے باشندے مزدور ونود اپنی بیوی بینا اور ۱۷ سالہ بیٹی کے ساتھ رہتا ہے ۔ ونود کے گھر کے قریب ۶۵ سالہ درزی اپنی بیوی زبیداکے ساتھ رہتاہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ونود کی لڑکی روچی کو درزی اور اس کی بیوی پریشان کرتی تھی۔ دونوں کی باتوں سے لڑکی پریشان تھی۔ یہاں تک کہ محلہ کے لوگ بھی اسے پریشان کیا کرتے تھے۔ انہیں وجوہات کی بناء پر لڑکی نے گھر میں مٹی کا تیل ڈال کر آگ لگا لی۔ شدید طور سے جھلسی ہوئی لڑکی کواہل خانہ نے علاج کیلئے اسپتال میں داخل کرایا جہاں علاج کے دوران آج صبح اس کی موت ہو گئی۔ لڑکی کی موت کے بعد اہل خانہ روچی کی لاش کو لیکر وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کے قریب پہنچے اورلاش کو سڑک پر رکھ کر مظاہرہ شروع کر دیا۔ مظاہرین ملزمین کی گرفتاری کا مطالبہ کررہے تھے۔ لڑکی کے والدین نے بتایا کہ اس واقعہ کے بارے میں گوتم پلی پولیس سے شکایت کی گئی تھی لیکن پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ اسی دوران مظاہرہ کی اطلاع ملنے کے بعد سی او حضرت گنج دنیش یادو اور گوتم پلی پولیس بھی موقع پرپہنچ گئی۔ سی او نے روچی کے اہل خانہ کو جلد سے جلد کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس معاملہ میں درزی اور اس کی بیوی زبیدا کے خلاف لڑکی کو خود کشی کیلئے ورغلانے کی رپورٹ درج کر لی گئی ہے۔ 


میڈیا نے بجلی تخفیف کو اہم مسئلہ بنا یاہے:کی سکو ایم ڈی

کانپور ۔28مئی(فکروخبر/ذرائع )کانپور میں بجلی تخفیف ہمیشہ سے ہوتی آرہی ہے۔ہم نے اس تخفیف کو بہت کم کردیا ہے۔ لیکن بجلی تخفیف کو میڈیا نے بہت بڑا مسئلہ بناکر عوام کے سامنے پیش کردیا ہے۔ اسی لئے ہمیں بجلی تخفیف زیادہ محسوس ہونے لگی ہے۔ٹرانسفارمر وغیرہ کی چوری کے معاملے پر متعلقہ کیسکو افسران کے خلاف مقدمہ درج کرالیا جاتاہے۔بعد میں کیا کارروائی ہوئی ہمیں معلوم نہیں ہوتا۔مذکورہ باتیں کیسکوکے منیجنگ ڈائریکٹر ایس این باجپئی نے ایک انٹرویو کے دوران کہیں۔انہوں نے کہا کہ میری پیدائش کانپورمیں ہی ہوئی ہے۔ گزشتہ بیس برسوں میں کانپور کو کبھی بھی بجلی تخفیف سے نجات نہیں ملی ہے۔اس مرتبہ خصوصی کوششوں کے ذریعہ بجلی تخفیف کے اوقات کو چارگھنٹوں تک محدودکردیا گیا ہے۔ صرف ایک دن بجلی تخفیف ساڑھے پانچ گھنٹے کے لئے کی گئی تھی اس کے علاوہ کبھی بھی بجلی تخفیف چارگھنٹے مسلسل نہیں کی گئی۔جہاں تک رات کی تخفیف کا تعلق ہے یہ کوئی نئی بات نہیں ہے کیونکہ سیاسی دباؤ کے تحت بھی وقتاً فوقتاً ایسا فیصلہ کرنا پڑتاہے۔اس لئے ہمارے لئے بجلی تخفیف کرنا مجبوری ہوجاتی ہے۔ ہم صرف ایک شہر کے لئے پورے اترپردیش میں اندھیرانہیں کرسکتے۔ ایسا نہیں ہے کہ یہ مسئلہ صرف ایک مرتبہ پیش آیا ہو پہلے بھی ایسا ہوتاتھا اس مرتبہ میڈیا نے بجلی تخفیف کو ایک مدعا بنادیا ہے اور وہ اس مسئلے کو بڑھا چڑھاکر پیش کررہاہے جس کی وجہ سے عوام گمراہ ہورہے ہیں اور انہیں بجلی تخفیف ایک سنگین مسئلہ نظرآنے لگا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا