English   /   Kannada   /   Nawayathi

نئی دہلی میں رواں سال کے پہلے 4 ماہ میں(مزید اہم خبریں )

share with us

گذشتہ سال کی نسبت رواں سال جنسی زیادتی کے واقعات میں 36 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق 2013ء میں جنسی زیادتی کے کل 1559 اور بے حرمتی کے 3347 مقدمات درج کئے گئے تھے۔


روزانہ ایک کیلا کھانے سے سٹروک سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔ طبی ماہرین

نئی دہلی۔ 26 مئی (فکروخبر/ذرائع) طبی ماہرین نے کہا ہے کہ روزانہ ایک کیلا کھانے سے سٹروک سے کافی حد تک محفوظ رہا جا سکتا ہے۔ ذرائع نے ایک حالیہ طبی تحقیق کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ کیلا پوٹاشیم اور دیگر معدنیات سے بھرپور پھل ہے۔ جس کے بہت زیادہ طبی فوائد ہیں، اس تحقیق میں 5ہزار 6سو افراد کو شامل کیا گیا، تحقیق کے مطابق کم معدنیات لینے والے 65فیصد افراد میں سٹروک کی شرح زیادہ تھی۔ اس کے علاوہ پیشاب آور ادویات استعمال کرنے والے افراد میں سٹروک کا خطرہ اس لئے بھی زیادہ ہے کیونکہ اس عمل میں جسم سے ضروری پوٹاشیم کی زیادہ مقدار خارج ہوتی ہے، معدنیات طب کے مطابق کیلے کے مناسب استعمال سے اس بیماری سے بچا جا سکتا ہے۔


بلڈ ٹیسٹ کے ذریعے الزائمرکی شدت میں کمی کی جا سکتی ہے۔ طبی ماہرین

نئی دہلی ۔ 26 مئی (فکروخبر/ذرائع) طبی ماہرین نے کہا ہے کہ بلڈ ٹیسٹ کے ذریعے الزائمر مرض کی شدت میں کمی اور علاج میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔ واشنگٹن میں جارج ٹاؤن یونیورسٹی سکول آف میڈیسن کے ریسرچرز نے کہا ہے کہ بلڈ ٹیسٹ سے نہ صرف الزائمر کے مرض کا پتہ چلایا جا سکتا ہے بلکہ آغاز پر ہی مرض کی شدت میں کمی لائی جا سکتی ہے۔ ماہرین نے تحقیق کے دوران خون میں لیڈز کی سطح معلوم کرنے کیلئے پروٹین اور لیڈز کے پلازم پر توجہ دی جس کے 90 فیصد درست نتائج حاصل ہوئے۔ ماہرین نے کہا ہے کہ یہ تحقیق الزائمر مرض کا علاج کرنے کیلئے اہم پیش رفت ہے۔ اس سے پہلے مارچ میں ماہرین نے خون کے ایک ٹیسٹ سے معلوم کیا تھا جس کے ذریعے بڑی عمر کے لوگوں میں الزائمر کے مرض کا پتہ چلایا جا سکتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا