English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایک اور والو بس آگ حادثے کی شکار

share with us

بنگلور سے ممبئی جانے والی نیشنل ٹراولس کے والو بس میں آج رات 2:30بجے ہاویری کے قریب آگ لگ گئی ۔جسکی وجہ سے 7افراد بشمول ایک کم سن جل کر فوت ہو گئے۔ اور 25افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کنوملی ہلی کے پاس وارڈا ندی کو پار ہونے کے بعد والو بس کے ڈیوائڈر کو ٹکر لگنے کی وجہ سے بس کا ٹائر پھٹ گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ بس کل شام 6:30بجے بنگلور سے روانہ ہوا۔عہدیداروں کے مطابق اس بس میں 49افراد دو ڈراؤر اور کلینر موجو د تھے۔چنانچہ زخمی افراد کو فوری ہبلی کے کمس دواخانہ میں منتقل کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے 30تاریخ کے دن صبح کے اولین ساعتوں میں محبوب نگر کے پالم میں اس طرح کا واقعہ پیش آیا۔ جس میں 49افراد ہلاک ہو گئے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا