English   /   Kannada   /   Nawayathi

اے ٹی ایم لوٹنے کی واردات ہوئی ناکام

share with us

تفصیلی واردات کے مطابق اتوار کی رات شہر پولس کنڑول روم سے یہ الرٹ جاری کردیا گیا تھاکہ اپنے اپنے علاقے میں گشت کرتے رہیں اور اے ٹی ایم مشینوں پر بالخصوص نظر رکھی جائے کیونکہ اس سے ایک دن قبل بنگلور وہائٹ فیلڈ علاقے کے راماگونڈنا ہلی کے اے ٹی ایم کاؤنٹر میں ڈکیتی کی واردات پیش آئی تھی۔ اسی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے دو پولس جوان منجوناتھ سوامی اور چکا نرسمھیااپنے پولس تھانے حدود مہادیوا گشت کررہے تھے کہ تین بجے کے قریب دو افراد اے ٹی ایم کاؤنٹر کو لوٹنے کی کوشش کررہے تھے۔ پولس کانسٹیبل یہ دیکھ کر اچانک باہر سے کاؤنٹر کا دروازہ بند کرنے کی کوشش کی مگر وہ ناکام رہے، سارقین بھاگنے سے پہلے پولس پر بھی حملہ کردیا۔ سارقوں کے بھاگنے کے بعد پولس نوجوانوں نے کنٹرول روم میں اطلاع کرنے کے بعد اے ٹی ایم کاؤنٹر کا جائزہ لینا شروع کیا تو کاؤنٹر کے اندر سیکوریٹی گارڈ مردہ حالت میں پایا گیا اور اس کے سر پر لوہے کے سلاخ سے وار کیا گیا تھا۔ پولس فوری الرٹ جاری کرکے پورے شہر میں جال بچھا دیا اور دو گھنٹے کے اندر لٹیروں کو گرفتا رکرنے میں کامیاب ہوئی۔ سارقوں کی شناخت دیوناتھ (20) اور نابواکاؤر (21) آسام کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ پولس کا بیان ہے کہ اے ٹی ایم سے کسی قسم کی رقم چوری نہیں ہوئی ہے،رقم ذخیرہ کرکے رکھنے کے آلہ تک لٹیرے پہنچنے سے پہلے پولس پہنچ چکی تھی۔

bang

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا