English   /   Kannada   /   Nawayathi

اُپلا: عبدالمطلب کو غنڈوں نے بہیمانہ انداز میں قتل کردیا

share with us

غنڈوں نے ان پر اس وقت حملہ کیا جب وہ اپنے آلٹوکار میں اُپلاسے اپنے گھرلوٹ رہے تھے تو کل رات 11بجے غنڈوں نے کار پر فائرنگ کردی، کار روکتے ہی غنڈوں نے تلوار کے ساتھ ان پر ٹوٹ پڑے ہیں۔غنڈوں کے ڈر سے قریب موجود لوگ بھی بچ بچاؤکرنے سے خوف کھاتے رہے۔ زخمی مطلب کو قریبی اسپتال میں پہنچانے کی کوشش کی گئی ۔ پولس نے شبہ ظاہر کیاہے کہ اس حملے میں کالیا رفیق کے چیلوں کا ہاتھ ہے اور ریاست سے باہر فرار ہوگئے ہوں گے۔ شبہ میں کچھ افراد کو گرفتار کرکے چھان بین کی ہے۔ پولس نے بیان دیا ہے کہ مقتول مطلب چار لڑائی جھگڑوں میں ملوث تھا، اور اسی الزام میں کیس بھی درج ہیں،مگر ادھر کچھ سالوں سے وہ عام زندگی گذار رہا تھا، کالیا رفیق کرناٹک اور کیرلا کے کئی جرائم میں مطلوب مجرم ہے۔پولس نے موقع واردات کا معائنہ کرنے کے بعد کیس درج کرلیا ہے اور ملزموں کے سراغ کے لیے خصوصی ٹیموں کو تشکیل دی ہے۔ 

ہندو مہاسبھا نے تلوار تقسیم کاری کا اجلاس رد کردیا

بنگلور26اکتوبر (فکروخبرنیوز ) ہندو دھرم کے رکشا نام پر پانچ ہزار افراد میں تلوار تقسیم کاری کے خصوصی اجلاس کو ہندو مہاسبھا نے کل رد کردیا ہے۔ اس کی اصل وجہ کچھ دن پہلے یہاں شہر میں ہندو مہاسبھا کے خلاف درج کرائے جانے کی شکایت ہے۔15ستمبر کو ایک عام اجلاس میں مہا سبھا کے ریاستی صدر پرناوا نندا سوامی نے 25اکتوبر کو اس طرح ہتھیارات کے تقسیم کاری اجلاس کے انعقاد کی بات کہی تھی جس میں پانچ ہزار افراد کو تلوار دئے جانے کی بات شامل تھی۔ اس بیان کے بعد کرناٹکا کومو سوہاردا ویدکے کی جانب سے پولس تھانے میں شکایت درج کرائی گئی تھی، 24ستمبر کو یہ کیس درج کیا تھا جس میں الزام عائد کیا گیاتھا کہ انتخابات کے پیشِ نظر اس طرح کے اجلاس منعقد کرکے عوام میں خوف وہراس کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔لیکن اب اس اجلاس کو رد کردئے جانے کی بات پولس نے بتائی ہے، شکایت کے پیشِ نظر سخت کارروائی کئے جانے کی بات محکمۂ پولس کی جانب سے دی گئی تھی۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا