English   /   Kannada   /   Nawayathi

کشمیر: نماز جمعہ کے بعد نوجوانوں اور پولیس کے درمیان تصادم آرائی

share with us

مختلف اسکولوں ، کالجوں میں زیر تعلیم امتحان دینے والے طلبہ وطالبات درماندہ ہو کر رہ گئے کاروباری سرگرمیاں ٹھپ اور سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت بھی معطل رہی ۔ ذرائع کے مطابق حریت (گ) کی جانب سے رام بن مدرسے کے مہتمم اور اس کے بھائی کی گرفتاری کے خلاف نماز جمعہ کے بعد پر امن احتجاجی مظاہرے کرنے کی اپیل کے پیش نظر بارہ مولہ قصبے میں نماز جمعہ کے بعد نوجوانوں کی کثیر تعداد بس اسٹینڈ سے نمودار ہوئی اور سڑکوں پر آکر احتجاجی مظاہرئے کئے ۔ اس دوران کثیر تعداد میں نوجوان پولیس اسٹیشن بارہ مولہ کی طرف پیش قدمی کرنے لگے اور پولیس اسٹیشن پر شدید سنگباری شروع کی ، پولیس اور فورسز اہلکاروں نے مشتعل ہجوم کو تتر بتر کرنے کیلئے آنسوں گیس کے گولے داغے جسے قصبے میں افرا تفری ، خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا آناً فاناً کاروباری ادارے ٹھپ ہو گئے اور سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت بھی معطل ہو کر رہ گئی ۔ پولیس ، فورسز اور نوجوانوں کے درمیان تصادم آرائی کے باعث مختلف کالجوں ، اسکولوں میں امتحا ن دینے والے طلبہ وطالبات تعلیمی اداروں میں ہی درماندہ ہو کر رہ گئے جبکہ دور دراز علاقوں سے آنے والے لوگ بھی قصبے میں خوف و دہشت کے عالم میں اپنے گھروں کو لوٹنے میں مشکلات کا سامنا کرنے لگے ۔ پورے قصبے میں پولیس وفورسز اور نوجوانوں کے درمیان تصادم آرائیوں کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا جس کی وجہ سے بازار بند اور گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہو کر رہ گئی ۔ 

راہل گاندھی کے بیان سے مچا گھمسان ، الیکشن کمیشن سے شکایت کرے گی بی جے پی

نئی دہلی ۔25اکتوبر(فکروخبر/ذرائع )اندور میں جمعرات کو ایک انتخابی ریلی میں کانگریس نائب صدر کے مظفرنگر فسادات کو لے کر دئے گئے بیانا کے بعد سیاسی گھمسان ??مچ گیا ہے. راہل گاندھی اندور میں اپنی تقریر کو لے کر مشکل میں گھرتے نظر آ رہے ہیں. بی جے پی نے جمعہ کو کہا کہ راہل کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت کی جائے گی.بی جے پی لیڈر مختار عباس نقوی نے آج میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ اندور میں راہل کی تقریر جس میں مظفر نگرفسادات کا ذکر کیا گیا، کی شکایت کروائیں گے . انہوں نے کہا کہ راہل اپنے بیانات سے سنسنی پھیلا رہے ہیں. ان کا مقصد صرف فرقہ وارانہ سنسنی پھیلا کر ووٹ بٹورنا ہے.غور ہو کہ بی جے پی پر انتخابی فائدے کے لئے مظفرنگر میں گزشتہ ماہ فرقہ وارانہ فسادات بھڑکانے کا الزام لگاتے ہوئے راہل گاندھی نے جمعرات کو کہا تھا کہ اتر پردیش کے اس شہر کے فساد متاثر مسلم نوجوانوں کو پاکستانی خفیہ ایجنسی برگلانے کی کوشش کر رہی ہے. اندور میں کانگریس کی ' اقتدار کی تبدیلی ' ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راہل نے کہا کہ میرے دفتر میں ایک ہندوستانی خفیہ افسر آیا. اس نے مجھے بتایا کہ پاکستانی خفیہ ایجنسی کے لوگوں نےکے ان 10۔15 مسلمان لڑکوں سے بات کرکے انہیں شروع کر دیا ہے ، جن کے بھائی ۔ بہن فسادات میں مارے گئے ہیں. راہل نے کہا کہ جب وہ مظفرنگر کے فساد متاثر لوگوں سے ملے، تو ان لوگوں نے ان کو بتایا کہ اس شہر میں فساد کی آگ جان ۔ بوجھ کر لگائی گئی.راہل نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی کو لگا کہ اتر پردیش میں فرقہ وارانہ لڑائی کروائیے بغیر ان کی بات نہیں بنے گی. اس لئے انہوں نے وہاں فسادات کی آگ لگا دی. بی جے پی لیڈروں نے اس کی فکر نہیں کہ یہ آگ کون بجھاییگا اور اس سے ملک کو کتنا نقصان ہو گا. وہ سوچتے ہیں کہ ان کی پارٹی لوگوں کو لڑاکر انتخابات جیت جائے گی.

آندھرا پردیش میں شدید بارش ، 12 افراد ہلاک ، معمولات زندگی درہم ۔ برہم

حیدر آباد۔25اکتوبر(فکروخبر/ذرائع )مغرب و جنوبی مانسون اور خلیج بنگال کے اوپر کم دباؤ کے علاقے کی وجہ سے آندھرا پردیش میں مسلسل چوتھے دن بارش ہوئی جس کی وجہ سے حکام کو نچلے علاقوں سے ہزاروں لوگوں کو ہٹنا سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ریاست میں بارش سے پیداشدہ مختلف حادثوں سے 12 لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور کل تک 2.5 لاکھ ہیکٹر زمین میں فصلیں تباہ ہو گئی ہیں. خاص طور پر ساحلی آندھرا اور رایلسیما میں نشیبی علاقوں میں واقع کئی شہر اور قصبوں میں پانی بھرا ہوا ہے. بارش سے سینکڑوں گھر تباہ ہو جانے کی وجہ سے کئی لوگ بے گھر ہو گئے ہیں. ہزاروں لوگوں کو ان کے گھروں سے نکال کر ہنگامی امدادی کیمپوں میں منتقل کیا گیا ہے.گنٹور ضلع کلکٹر ایس سریش کمار نے کہا کہ صورتحال بہت سنگین ہے کیونکہ مکمل ڈیلٹا کے علاقے مکمل طور پر ڈوب گیا ہے. انہوں نے بتایا کہ گنٹور ضلع میں 11،000 لوگوں کو بارش سے تباہ ہوئے دیہات سے باہر نکالا گیا اور ان کے لئے 36 امدادی کیمپوں کا بندوبست کیا گیا . کرشنا دریا میں باڈھ کا پانی بھاری مقدار میں آنے کے پیش نظر خلیج بنگال میں 1.18 لاکھ کیوسک پانی چھوڑنے کے لئے وج?واڑا میں روشنی بیریج کے 70 دروازے کو کھول دیا گیا ہے.. شمالی ساحلی آندھرا پردیش میں شدید بارش کی وجہ سے بس اور ریل خدمات رکاوٹ پیدا ہو گئی ہیں. حیدرآباد اور تلنگانہ کے مختلف حصوں میں بھی گزشتہ چند دنوں ہو رہی بارش کی وجہ سے سڑکوں اور کئی رہائشی کالونیوں میں پانی بھر گیا ہے جس سے ٹریفک میں خلل پیدا ہوگیا ہو گیا ہے.بارش کی وجہ وشاکھاپٹٹنم اور بھونیشور کے درمیان ریل سروسز منسوخ کر دی گئی ہیں. مشرقی گوداوری ضلع کے ناڈا میں بھی بھاری بارش کی وجہ سے معمولات زندگی درہم مصروف ہو گیا ہے. انہوں نے چیف سیکرٹری سے بھی بچاؤ اور امدادی مہم میں قومی تباہی موچن فورسز، فائر اور دیگر ہنگامی خدمات کے اہلکاروں کا تعاون کرنے کو کہا ہے.

ہندو پاک کے درمیان حد متارکہ پر گھمسان جاری
تازہ گولہ بھاری میں آر پار15عام شہری زخمی

سرینگر۔25اکتوبر(فکروخبر/ذرائع ) ہندو پاک فوج کے درمیان حد متارکہ پر گولہ بھاری میں مزید شدت آگئی ہے اور ناجنگ معاہدے کی اب کھلے عام دھجیاں اڑائی جار ہی ہیں ، تازہ گولہ بھاری کے دوران بھارتی علاقوں میں 12عام شہری زخمی ہو گئے نصف درجن رہائشی مکان زمین بوس اور درجنوں مویشی ہلاک 3دیہی علاقوں کے لوگ نقل مکانی کرنے پر مجبور جبکہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں 2درجن مویشی گولہ بھاری کی زد میں آکر لقمہ اجل ہوئے 8رہائشی مکان خاکستر اور 3عام شہری شدید طور پر زخمی ۔ یو این این کے مطابق حد متارکہ پر بھارت پاکستان فوج کے درمیان ناجنگ معاہدے کی خلاف ورزی میں مزید شدت آگئی ہے ، تازہ گولہ بھاری میں اکھنور اور کانا چیک سیکٹروں میں پاکستانی رینجرس کی جانب سے رات بھر گولہ بھاری جاری رہی جس کے نتیجے میں راج کمار نامی ایک شہری کے مکان پر مارٹر شیل گرنے کی وجہ سے چار افراد زخمی ہو گئے جبکہ سدہار نامی دیہی علاقے میں بھی مارٹر گولے گرنے سے کئی افراد زخمی ہو گئے جن میں راج کمار ولد کھیرا رام ، کلدیپ راج ولد راج کمار، رتنا دیوی زوجہ راج کمار، آشا دیوی دختر راج کمار، پرملا دیوی زوجہ جگدیش ساکنان گرکھال ،کملیش کماری زوجہ تارا چند ، انجو شرما زوجہ کمل کمار، عیشا شرما دختر کمل کمار اور ہپی شرما بھی زخمیوں میں شامل ہیں ۔ شدید گولہ بھاری کے باعث کئی رہائشی مکان زمین بوس ہو گئے ہیں جبکہ نقل مکانی کا سلسلہ مزید بڑھ گیا ہے اور 250افراد سدہار علاقے سے ہجرت کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں جنہیں گورنمنٹ ہائر اسکنڈری اسکول راجپورہ اکھنور میں رکھا گیا ہے ۔مزید سرکاری عمارتوں اور اسکولوں کو لوگوں کیلئے خالی کیا جا رہا ہے ، گورنمنٹ ہائر اسکنڈری اسکول رامگرہ میں بھی لوگوں کی بڑی تعداد عارضی سکونت اختیارکر گئے ہیں۔ دفاعی ترجمان کے مطابق ننگا ، میجرا سیکٹر میں پاکستانی رینجرس نے 12بجکر 45منٹ سے بھاری اور ہلکے ہتھیاروں سے گولہ بھاری شروع کی جو رات بھر جاری رہی اور پاکستانی رینجرس کی گولہ بھاری کا سختی کے ساتھ جواب دیا گیا ۔ دفاعی ترجمان کے مطابق سدھار ، گرکھال اور اکھنور کے ننگا ، رامگرہ علاقوں سے لوگ نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ ادھر پاکستانی دفاعی ترجمان کے مطابق بھارتی فورسز نے چاروا سیکٹر میں ناجنگ معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رہائشی علاقوں کو گولہ بھاری کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں نصف درجن رہائشی مکان مارٹر گولوں کی زد میں آکر مکمل طور پر خاکستر ہو گئے اور درجنوں مویشی زخمی ہو کر لقمہ اجل ہوئے ۔ بھارتی فوج کی شدید گولہ بھاری کے باعث تین عام شہری بھی زخمی ہوئے ہیں ، ہندو پاک فوج کے درمیان تازہ گولہ بھاری کے دوران 15سے زیادہ افراد زخمی ہو گئے ہیں ایک درجن کے قریب رہائشی مکان تباہ اور درجنوں مویشی گولہ بھاری کی زد میں آکر لقمہ اجل ہوئے ہیں صورتحال دن بدن بد سے بدتر ہوتی جار ہی ہے اور آر پار حد متارکہ کے قریب رہنے والے لوگ نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوتے جار ہے ہیں۔ادھر پاکستانی دفاعی ترجمان میجر جنرل عاصف سلیم باجوا نے کہا کہ بھارت کی فورسز نے سیالکورٹ سیکٹر میں پاکستان کی 27چوکیوں کو نشانہ بنایا جس کے دورا ن تین عام شہری زخمی ہو ئے ۔

ملک میں اگلی حکومت یو پی اے کی ہی ہوگی
بی جے پی کا خواب شر مندہ تعبیر نہیں ہوگا/ وزیر اعظم

نئی دہل۔25اکتوبر(فکروخبر/ذرائع )اگلے سال کے عام انتخابات میں کانگریس کی بھاری کامیابی کی پیشن گوئی کرتے ہوئے وزیر اعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ نے کہا کہ ملک میں یو پی اے ہی تیسری بار حکومت بنائے گی اور بی جے پی کا خواب کبھی بھی شر مندہ تعبیر نہیں ہوگا۔ ڈاکٹر من موہن سنگھ نے کہا کہ تاریخ لکھنے والے ہی یہ بتائیں گے کہ یو پی اے کا دور ملک کیلئے کس قدر بہتر تھا۔ انہوں نے بی جے پی پر چوٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ مذہب کو بنیاد بنا کر سیاست کررہے ہیں۔ اس دورا ن وزیر اعظم نے کہا کہ کول سکینڈل کے معاملے پر وہ سی بی آئی کے سامنے پیش ہونے کیلئے تیار ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ نے کہا کہ ملک میں نئی حکومت یو پی اے کی ہی ہوگی اور نئی مرکزی حکومت کی قیادت کانگریس ہی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگلے سال کے لوک سبھا انتخابات کے نتائج چونکا دینے والے ہونگے اور سبھی کو یہ معلوم ہوگا کہ کانگریس ہی نئی مرکزی حکومت کی قیادت کرے گی۔ اپنے چین کے دورے کے بعدنئی دلی واپس آتے ہوئے ہوائی جہاز میں میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ موجودہ یو پی اے حکومت کی جو عوام دوست پالیساں رہی ہیں اور جو ملک و عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کئے جارہے ہیں اس سے ملک کے عوام مطمئن ہیں اور وہ پھر سے یو پی اے کو ہی ووٹ دیکر اقتدار میں لائیں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جب اگلے سال انتخابات ہونگے اور اس کے بعد تنائج آئیں گے تو سبھی یہ دیکھر کر حیران ہونگے کہ یو پی اے کو بھاری کامیابی ملے گی اور لگاتار کانگریس کی سربراہی میں یو پی اے ہی ملک میں تیسری بار حکومت قائم کرے گی۔ انہوں نے اپوزیشن بی جے پی پر چوٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس جماعت کے پاس کوئی بھی پالیسی نہیں ہے اور یہ جماعت مذہب کے نام پر سیاست کررہی ہے۔ ڈاکٹر من موہن سنگھ نے کہا کہ وہ اپنا فرض نبھارہے ہیں اور ان کی جو زمہ داریاں ہیں وہ ان کو ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سال2014کے جب انتخابی نتائج ظاہر ہونگے تو سب حیرت میں پڑھیں گے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کے تاریخ دان ہی یہ فیصلہ کریں گے کہ یو پی اے حکومت کا دور کس قدر بہتر تھا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا