English   /   Kannada   /   Nawayathi

زنابالجبر کے بعد بھیانک انداز میں قتل کردی گئی ’’سوجنیا‘‘کا پیچیدہ معاملہ

share with us

اس موقع پر دھرمستلا کے ڈی وریندرا ہیگڈے کے خلاف احتجاجیوں نے نعرے لگائے، اور جلوس جب دھرمستلا پہنچا تو اس موقع پر احتجاجیوں اور مندر سیوکوں کے مابین لفظی جھڑپ بھی ہوئی ۔ملحوظ رہے کہ ایس ڈی ایم کالج کی طالبہ سوجنیا ایک سال پہلے زنابالجبر کی شکار ہوگئی تھی اور اس کے بعد اس کو دردناک انداز میں قتل کرکے دھرمستلا کے جنگل میں پھینک دیا گیا تھا، ایک سال کے گذرنے کے باوجود ابھی تک خاطیوں تک رسائی نہیں ہوئی ہے۔ سرپرستوں نے باقاعدہ الزام لگا یاہے کہ اس کے قتل کے پیچھے کچھ سیاسی لیڈران کا ہاتھ ہے اسی بنا پر ثبوت و شواہد کو مٹانے کے بعد اس معاملہ کو دبانے کی کوشش کررہے ہیں، اس معاملہ میں سنتوش نامی ایک مشتبہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔ سرپرستان کا الزام ہے کہ تفتیش کے نام سے پولس ایک دفعہ گھر پہنچ کر سونجنیا کے انڈر گارمنٹس لے گئے تھے، اس سلسلہ میں پولس سے گھر والوں نے اعتراض جتایا تو پولس نے بے تکا جواب دیتے ہوئے کہ اس کے جسم پر موجود کپڑوں کی دوبارہ سلائی کرنی ہے ان کپڑوں کو لے گئے، دوسرے دن سوجنیاکی جہاں لاش ملی تھی وہاں لے ملزم سنتوش کو لے جایا گیااور وہاں سے ایک تھیلے کو ضبط کرلیا، سرپرستوں کاالزام ہے کہ اس تھیلے میں وہی کپڑے پائے گئے جو ایک دن پہلے پولس گھر سے لے گئی تھی، سرپرستوں کا کہنا ہے کہ ایک سیاسی لیڈر یا پھر کسی بڑے تاجر کو بچانے کے لئے سوجنیا کے معاملہ کو دبانے کی پوری کوشش کی جارہی ہے،۔گذشتہ ایک سال سے سوجنیا کے سرپرستوں کو بھی جان سے مار دینے کی دھمکیاں مل رہی ہیں، یہاں کے مقامی اخبارات میں جب اس طرح کی خبریں شائع ہونے لگی اور ایک دن پہلے سوجنیا کے والدین کنڑا چینل میں پوری حقیقت سنائی تو بیلتنگڈی اور پتور کے عوام انصاف کے لئے راستے پر اُتر آئے اور پرزور مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اس معاملہ کو سی بی آئی کے حوالے کرتے ہوئے سوجنیا کے اہلِ خانہ کو انصاف دیا جائے اور خاطیوں کو سزا دی جائے۔

protest14oct 2013  1

لڑکی کے ساتھ قابلِ اعتراض حالت میں بی جے پی لیڈر دھر لیا گیا

اُڈپی 14اکتوبر(فکروخبرنیوز ) کپڑوں کے دکان کا مالک اور مقامی بی جے پی لیڈر کو اپنے ہی دکان میں کام کررہی ایک لڑکی کے ساتھ منی پال کے ایک ہوٹل میں قابلِ اعتراض حالت میں پولس نے دھر لیا ہے۔ یہ حادثہ اتوار کو سامنے آیا۔ کارکلا بازار کے ساگر ہوٹل کے قریب واقع گوپال ٹاورس میں موجود ایک کپڑے کی دکان کا مالک جوکہ مقامی بی جے پی لیڈر ہے، یہ اپنے دکان کی ملازمہ کے ساتھ منی پال کے رنکس بار کے پہلی منزل پر واقع سیونت ایونس نامی ہوٹل کے کمرے میں رنگے ہاتھوں دھرلیا گیا تھا۔پولس نے خفیہ مصدقہ ذرائع کی بنا پر چھاپہ مارتے ہوئے گرفتار کیا تھا، جب کہ حراست میں لینے کے بعد ا س کو چھوڑ دیئے جانے کی بھی اطلاع ہے۔ اس خبر کے عام ہوتے ہی اب عوام میں سرگوشیاں سنائی دے رہی ہیں کہ یہ شادی شدہ شخص اپنی دکان میں کام کرنے والی لڑکیوں کو اکثر اُڈپی کے ایک ہوٹل میں لے جاکر عیش کیا کرتا تھا، اس سے قبل یہ کارکلا بی جے پی یوا مورچہ کا کارکن تھااب بی جے پی لیڈر کی حیثیت سے پہنچانا جاتا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا