English   /   Kannada   /   Nawayathi

گنیش کی مورتی بہاتے ہوئے کارپویشن ملازمین بہہ گئے

share with us

دیگر تین افراد بھی بہہ رہے تھے لیکن انہیں نائلون کی رسی کی مدد سے بچا لیا گیا۔ لوگ مہانگر پالیگا پر تنقید کررہے ہیں کہ اس نے جھیل پر کوئی حفاظتی انتظامات جیسے سینفٹی گئیر لائف جیاکٹ وغیرہ کا انتظام نہیں رکھا۔ اور مورتی بہانے میں مدد کے لئے ایسے افراد کو ملازمت پر لگا یا ہے جو تیرنا نہیں جانتے۔ فائر برگیڈ اور مقامی تیراک غرقاب افراد کی نعشوں کو تلاش کر رہے ہیں تا حال وہ اسے برآمد نہیں کرسکے۔

پی یو سی ایل پینل مظفر نگر فرقہ وارانہ فسادات کی تحقیق کریگا

منگلور۔16ستمبر(فکروخبرنیوز ) پیپلس یونین آف سول لبرٹیز (پی یو سی ایل) کی یہاں دو روزہ قومی کونسل کی میٹنگ میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ مظفر نگر فرقہ ورانہ تشدد کے حقائق کا پتہ چلانے ایک تحقیقاتی ٹیم اتر پردیش کا دورہ کریگی۔ دو روز سے چل رہی اس میٹنگ میں شرکاء نے ملک میں پھیلتے فرقہ وارنہ تشدد پر عموما اور مظفر نگر کے حالیہ فساد پر خصوصا تشویش کا اظہار کیا۔ اخباری نمائندوں سے گفتگو کرے ہوئے پی یو سی ایل کے قومی جنرل سکریٹری ڈی وی سریش نے کہا 2014 کے الیکشن جیسے جیسے قریب آ رہا ہے ویسے ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے ماحول کو مکدر کرنے کوششوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ضرور ت اس بات کی ہے کہ سکیولریزم کی بقا کے لئے اس میں ملوث شرپسند عناصر کو بے نقاب کیا جائے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا