English   /   Kannada   /   Nawayathi

وزیر اعلیٰ سدارامیا کا بھٹکل دورہ ، بارہ سو کروڑ سے زائد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح

share with us

جس طرح منکال وائدیا اس اسمبلی حلقہ میں کام کررہے ہیں وہ لائق ستائش ہیں۔ لوگ کہتے ہیں کہ وہ کم گو ہیں لیکن کام کے سلسلہ میں وہ کئی ایک سے آگے بڑھے ہوئے ہیں ۔ وزیر اعلیٰ نے کانگریس کی اس ساڑھے چار سالہ دور میں ترقیاتی کاموں کی مختصراً تفصیلات پیش کرتے ہوئے دیگر پارٹیوں خصوصاً بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی میں ترقیاتی کام کم اور پولیس کا لاٹھی چارج زیادہ ہوتا ہے۔ کل جو ٹیپو سلطان کے گن گاتے تھے اور ان کے لباس کی طرح لباس پہن کر انہیں مجاہدِ آزادی قرار دے رہے ہیں ، آج وہ کس منھ سے ان کی مخالفت کررہے ہیں۔ انہوں نے کانگریس کو بدعنوان قرار دئیے جانے کا کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جیل جانے والے لوگ اپنی غلطیوں کی سزا بھگتنے کے لیے گئے تھے نہ کہ جیل کی صاف صفائی کرنے کے لیے۔ انہوں نے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہر ایک کے اکاؤنٹ میں پندرہ لاکھ روپئے جمع کرنے کا جنہوں نے وعدہ کیا ہے ساڑھے تین سالوں میں پندرہ پیسے بھی نہیں آئے، کہاں ہیں اچھے دن ، کیا ایک سال کے اندر اچھے دن آنے والے ہیں؟؟ وزیر اعلیٰ نے بی جے پی کے کئی ایک لیڈروں کے نام گناتے ہوئے عوام سے سوال کیا کہ ان کے دورِ حکومت میں کیا ترقیاتی کام ہوئے ہیں؟؟ ، اپنے سوال کا جواب خود دیتے ہوئے کہا کہ صرف ساڑی اور سائیکل کی تقسیم کو وہ ترقیاتی کام سمجھ رہے ہیں لیکن کانگریس نے جس طرح مذہب ، ذات پات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ریاست میں بسنے والے سبھی مذاہب اور برادری والوں کا خیال رکھتے ہوئے خدمت کی ہے جو آپ لوگوں کے سامنے ہے۔ انہوں نے آنند کمار ہیگڈے کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی زبان میں نہ سلیقہ پن ہے اور نہ اخلاق ، وہ جو منھ میںآتا ہے بکتے ہیں ، ملک کے لیے آزادی کی لڑائی لڑنے والی اس کانگریس کو مکت کرنے کا خواب آج کچھ لوگ دیکھ رہے ہیں جو کسی بھی صورت میں ممکن نہیں ہے۔ اس دوران وزیر ضلع انچارج دیش پانڈے نے بھی ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح پر اپنی خوشی کااظہار کیا کہ اور کہا کہ کانگریس مستقبل میں بھی اس طرح کے ترقیاتی کام کرتی رہے گی۔ رکنِ اسمبلی منکال ایس وائیدیا نے بھی اپنے خیالات کے اظہار کے دوران اس ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح پر وزیر اعلیٰ کا خصوصی شکریہ ادا کیا ، پروگرام میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کرتے ہوئے دبے الفاظ میں کانگریس کی حمایت کا اعلان کیا ، وہیں سدارامیانے اپنے خطاب کے دوران آئندہ انتخابات میں رکنِ اسمبلی کے طور پر منکال وائدیا کے نام بھی اشارہ دیا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا