English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل میں 6دسمبر کو منعقد ہو رہے پروگرام سے کیا منکال ویدیا کانگریس کا ٹکٹ حاصل کرسکیں گے۔۔۔؟؟

share with us

کہ گذشتہ اسمبلی انتخابات میں بعض پارٹیوں کی جانب سے ایڑی چوڑی کا زور لگانے کے باوجود آزاد امیدوار نے بازی مارتے ہوئے رکنِ اسمبلی کی سیٹ پر قبضہ کرلیا۔ آزاد امیدوار کی اسمبلی حلقہ میں بڑھتی مقبولیت اور عوام الناس میں ان کی چاہت کو دیکھتے ہوئے کانگریس نے موقع کو غنیمت سمجھا اور آزاد امیدوار کو کانگریس میں کاشامل کرلیا جس سے کانگریس کوتقویت ملی لیکن کئی ایک سالوں سے کانگریس سے جڑے افراد نے اس فیصلہ سے اتفاق نہیں کیا اور بالآخر بعضوں نے پارٹی سے اختلاف کرتے ہوئے دوسری پارٹیوں سے اپنے تعلقات مضبوط کرلیے اور کانگریس میں اپنا مستقبل تابناک نظر نہ آنے پر انہوں نے دوسری پارٹیوں میں شمولیت بھی اختیار کرلی ۔ اس سیاسی الٹ پھیر سے آزاد امید وار سے کانگریس میں شامل ہونے والے رکنِ اسمبلی کو2018کے اسمبلی انتخابات کے لیے کانگریس کی سیٹ حاصل کرنے کے لیے راستہ صاف نظر آنے لگا۔ موجودہ سیاسی حالات پر نظر ڈالنے سے یہ بات دوبارہ سامنے آرہی ہے کہ جیسے جیسے انتخابات نزدیک آتے جارہے ہیں کہ کانگریس میں دوبارہ سیٹ کے لیے رسہ کشی کے امکانات نظر آرہے ہیں۔ برسوں کانگریس سے جڑے افراد کا کہنا ہے کہ آزاد امیدوار سے رکنِ اسمبلی بننے والے شخص کو پارٹی اب اس وجہ سے ٹکٹ نہیں دے سکتی کہ پارٹی کے لیے اپنی پوری زندگی وقف کرنے والے بہت سے لوگ اب بھی پارٹی میں موجود ہیں اور سینئر افراد کے ہوتے ہوئے جونےئرکے حق میں اعلیٰ قیادت اس طرح کا فیصلہ نہیں سناسکتی لیکن اس اشکال میں مضبوطی اس وجہ سے نظر نہیں آرہی ہے کہ مسئلہ سینئر اور جونےئر کا نہیں ہے بلکہ کانگریس کے لیے اہم بات اس سیٹ کے جیتنے کو لے کر ہے اور کانگریس کو اپنا فائدہ جس فیصلہ میں نظر آئے گا ، یقینی طور پر فیصلہ بھی اسی طرح کا آئے گا۔ اب رہی بات موجودہ رکنِ اسمبلی کی ، وہ تویہ زریں موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیں گے اور 6دسمبر کو بھٹکل میں منعقد ہورہے پروگرام کی کامیابی کے لیے اپنی ایڑی چوٹی کا زور لگا ئیں گے تاکہ اعلیٰ قیادت کو اگلے انتخابات کے لیے اس اسمبلی حلقہ میں ان کے سوا کوئی اور چہرہ نظر ہی نہ آئے۔ پروگرام کی تیاریوں کو لے کر بھی کئی باتیں گردش کررہی ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ 6؍ د سمبر کے پروگرام میں شرکت کے لیے ما ہی گیری سے تعلق رکھنے والا بڑا طبقہ اپنا کاروبار بند کرنے جارہا ہے اورآپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ گذشتہ اسمبلی انتخابات میں بھی اسی طبقہ نے اپنی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے آزاد امیدوار کو جتانے میں اہم رول ادا کیا تھا ،اب کانگریس کے پروگرام کے لیے اتنی بڑی تعداد میں لوگ اپنا کاروبار بند رکھ کر پروگرام میں شرکت کرنے کا مطلب واضح طور پر یہ سامنے آرہا ہے کہ وہ اس مرتبہ منکال وائدیا کو کانگریس کا ٹکٹ دلانے کے لیے کوششیں کررہے ہیں لیکن وقت سے پہلے اس پر حتمی رائے دینا ابھی جلد بازی ہوگی۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا