English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل میں آپسی بھائی چارگی کو فروغ دینے کے عنوان پر جلسہ کا انعقاد

share with us

مر نے والے لوگوں کا تعلق کسی بھی فرقہ سے کیوں نہ ہو ایک ہندوستانی ہو نے کی حیثیت سے تمام لو گوں کا خیال رکھتے ہو ئے حقیقی ہندوستا نی کا ثبوت پیش کر نا چا ہئے ،جس طرح ہمارے بڑوں نے کر کے دکھا یا ہے ،ان احساسات کا اظہار مشہور شخصیت رام ریڈّی نے کیا ،وہ آج یہاں اربن بینک کے حا فظکا ہال میں آپسی بھا ئی چارہ کو فروغ کیسے دیا جائے اس موضوع پر منعقدہ کنونشن سے خطاب کر رہے تھے ،کنونشن میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کررہے رام ریڈی نے مزید کہا کہ بعض سیاسی افراد مذہب کی بنیاد پر تقسیم کرتے ہوئے اس کو پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں جو ہم ہندوستانیوں کے لیے بہت خطرناک ثابت ہوسکتا ہے، انہوں نے موجودہ اقتصادی صورتحال پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امیر امیر ہورہا ہے اور غریب مزید غربت سے پریشان ہورہا ہے ، متوسط طبقہ کا جینا دوبھر ہوگیا ہے اور وہ بھی روز بروز غربت کی جانب بڑھ رہا ہے جبکہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ملک کو آگے لے جانے کے لیے ایسی پالیسیاں اختیار کرنے کی ضرورت ہے جس سے سبھی طبقہ کے لوگوں کو فائدہ پہنچنا چاہیے۔ جناب عنایت اللہ شاہ بندری نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہمیں سب سے زیادہ لوگوں کو جوڑنے کی کوشش کرنی چاہیے لیکن آج کے معاشرہ کا حال یہ ہے کہ اس میں بعض افراد وہ ہوتے ہیں جو توڑنے کی کوشش کرتے ہوئے حالات خراب کرنے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں ۔ ملحوظ رہے کہ اس پروگرام کا انعقاد ریمنا گاؤنگر کی جانب سے کیا گیا اور اسٹیج پر جناب طلحہ سدی باپا ، کنڑا پروفیسر انجمن ڈگری کالج آر ایس نائک،پرنسپال جنتا ویدیالیا اسکول شرا لی ،اے وی رام رتنا ،،سبھاش گو پی کر وغیرہ موجود تھے ، پروگرام کے آخر میں شکریہ کے کلمات رضا مانوی نے پیش کیے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا