English   /   Kannada   /   Nawayathi

زبیر قتل معاملہ میں پانچ افراد گرفتار

share with us

زبیر نے الطاف نا می شخص پر 2016 میں ہو ئے فسادات میں ملوث ہو نے کا الزام لگا تے ہو ئے اس کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا ،جس پر کارروا ئی کر تے ہو ئے پولیس نے الطاف کو غنڈہ ایکٹ کے تحت گرفتار کیا تھا ، جس کے بعد وہ اب تین مہینہ قبل ضمانت پر رہا ہوا تھا ،جب کہ زبیر مکیچری مسجد کے بالکل قریب میں رہا ئش پذیر تھا لیکن مسجد کی کمیٹی والوں کے ساتھ اس کے تعلقات اچھے نہیں تھے ، دو نوں کے درمیان کچھ ان بن تھی ، صحا فیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے پولیس کمشنر نے مزید بتا یا کہ ملزم آصف کے خلاف کئی سارے مقدمات درج ہیں ، 10 سے زیا دہ جرائم میں ملوث ہو نے کی بنا پر وہ کئی دنوں سے الال پولیس کو مطلوب تھا ،جب کہ اس کے علا وہ دیگر ملزمان تاج الدین اور نظام الدین کے خلاف بھی کئی سارے جرائم کو انجام دینے کا الزام ہے ۔ پولیس کمشنر کا ماننا ہے کہ زبیر قتل کا سبب پرا نی دشمنی اورناراضگی ہے ،جس کی بنا پر اس کا قتل کیا گیا ہے ،اس معا ملہ میں ملوث مزید تین افراد کو ابھی گرفتار کیا جا نا باقی ہے، جس کی تمام تر تفصیلات سے بھی پولیس با خبر ہے ،پولیس اس معا ملہ کی مزید چھان بین کر رہی ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا