English   /   Kannada   /   Nawayathi

اکیڈمی کے تحت عالمی سطح پر دعوتی خدمات انجام دی جارہی ہے : مولانا ڈاکٹر سعید الرحمن اعظمی ندوی

share with us

ان باتوں کا اظہار دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنو کے مہتمم حضرت مولانا ڈاکٹر سعید الرحمن صاحب اعظمی ندوی نے کیا ، مولانا موصوف آج بعد نمازِ عصر ساڑھے پانچ بجے مولانا ابوالحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی بھٹکل میں علماء کی نشست سے خطاب فرمارہے تھے ، مولانا نے ہندوستانی وبیرون میں مقیم کئی ایک اکیڈمیوں کے حوالہ سے کہا کہ بہت ساری اکیڈمیوں کے تحت دعوتی کام انجام دیا جارہا ہے لیکن سبھوں نے اپنے اپنے دائرہ میں کام کیا او ربڑا اچھا کام کیا لیکن مولانا محمد الیاس ندوی کی قائم کردہ اکیڈمی کے ذریعہ سے بچوں میں دینی شعور اور بچوں اور بڑوں میں دینی بیداری کا کام ہورہا ہے اس کی موجودہ دور کو خاص ضرورت ہے اور الحمدللہ اس کام کا دائرہ اب دنیا کے مختلف ممالک میں پھیل گیا ہے ، اس کام کو دیکھنے سے اندازہ ہوتا ہے کہ بہت جلد یہ کام عرب ممالک سمیت یوروپی اور دیگر ممالک میں پھیل جائے گا اور وہ دور بھی دیکھا جائے کہ ہر شخص اس کو ہاتھوں ہاتھ لے گا۔ مولانا نے موجودہ دور کے تعلیمی اداروں اور ان کے نصاب کے تناظر میں بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ بچوں کے ذہنوں کو خراب اور ان کے اندر سے دینی شعور نکالنے کی جو کوششیں دوسری اقوام کررہی ہیں وہ اس میں وہ پوری طرح ناکام ہوچکے ہیں ، اب دنیا کو دینی نقطۂ نظر سے اس کے متبادل کی ضرورت ہے او رالحمدللہ یہ اکیڈمی اس کام کو بحسنِ خوبی انجام دے رہی ہے۔اس نشست میں اکیڈمی کے تحت ایشیائی ممالک سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں جاری اسلامیات کورس کی ایک کتاب جبکہ اسی اسلامیات کورس عربی ترجمہ کی دو کتابوں کا اجراء حضرت مولانا موصوف کے دستِ مبارک سے ہوا۔ مولانا کے خطاب سے قبل بانی وجنرل سکریٹری مولانا ابوالحسن ندوی اسلامک اکیڈمی بھٹکل مولانا محمد الیاس ندوی نے اکیڈمی کے ذریعہ انجام پانے والی دعوتی خدمات کا تذکرہ کیا اور مولانا مدظلہ العالی کا مختصراً تعارف بھی پیش کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں بہت کم ایسی شخصیات موجود ہیں جو اپنے بڑوں کا اس قدر احترام اور ان کے مشورے سے کام کرتی ہیں ، اس کی ایک مثال ہم سب کے لیے مولانا مدظلہ العالی کی ہے۔ مولانا محمد الیاس ندوی نے مزید کہا کہ اس عمر میں اپنی پیرانہ سالی کے باجود مولانا مدظلہ العالی جس طرح اپنے مادرِ علمی میں بے لوث خدمات انجام دے رہے ہیں ، میں سمجھتا ہوں کہ بہت ہی کم مثالیں دنیا میں ملیں گی۔ اس موقع پر اسٹیج پر مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا مقبول احمد ندوی ، ٹرسٹی اکیڈمی محترم جناب دامودی سعید صاحب ،محترم جناب محتشم عبدالباری صاحب وغیرہ موجود تھے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا