English   /   Kannada   /   Nawayathi

جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں حمدیہ مسابقہ کا انعقاد

share with us

استا د جامعہ اسلا میہ بھٹکل مو لا نا انصار صاحب مدنی نے جلسہ کی مناسبت سے اپنے احساسات کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ حمد سے مراد وہ اشعار جس میں اللہ تعالی کی تعریف بیان کی گئی ہو ، اور لٖفظ حمد صرف خداہی کے لئے سزاوار ہے ،مو لا نا نے مزید کہا کہ حمد باری بیان کر کے بندہ حقیقت میں اپنے ایمان میں تازگی پیدا کر تا ہے ،اس لئے کہ خدا کی ذات بے نیاز ہے ، کسی کی تعریف کر نے اور نہ کر نے سے اس کی شان میں کو ئی کمی واقع نہیں ہو تی ،،بلکہ اس کی تعریف ہمارے حسنات میں اضا فہ کا سبب ہے ،اس موقع پر مو لا نے جملہ مساہمین اور امتیازی نمبرات سے کامیابی حا صل کر نے والوں کو مبارکباد دیتے ہو ئے اس بات کی طرف بھی توجہ دلا ئی کہ ہماری بندگی کا تقا ضہ ہے کہ ہماری زبان دوسرے کلام میں رہنے کے بجا ئے اپنے خا لق ومالک کے کلام سے تر ہو ،اس موقع پر ابنا ئے جامعی دبئی کے سکریٹری مو لا نا مصدق ہلارے ندوی نے پروگرام میں حاضری پر اپنی خوشی کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ طلباء درسیات کے ساتھ اپنی دیگر صلا حیتوں میں اپنے آپ کو آگے لانے کی کوشش کریں ،اس لئے اس تعلیم کو عام کر نے کے لئے ہمیں اس طرح کے اسٹیج کی ضرورت ہے ،یہ اسٹیج آپ کے ئے بہترین موقع ہے ،جس کے ذریعہ آپ اپنی ما فی الضمیر کو دوسروں تک پہنچا نے کی مشق کر سکتے ہیں ،اور یہی مشق آپ کو فراغت کے بعد دین کے پیغام کو دوسروں تک پہنچا نے کے لئے ممد ومعاون ثا بت ہو تی ہے ،مو لا نا نے طلباء سے اپیل کی کہ وہ اللجنۃ العربیہ کے پلیٹ فارم سے منعقد ہونے والے مختلف پروگراموں میں ضرور شرکت کریں اور اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔مو لا نے ممتاز طلباء کو مبارکباد دیتے ہو ئے ان کو گراں قدر انعامات سے بھی نوازا ،ملحوظ رہے کہ مسا بقہ دو گروپوں پر مشتمل تھا اور اس میں امتیازی نمبرات حاصل کرنے والوں کی تفصیلات کچھ اس طرح ہے۔ 
حزب اول : 
اول :محمد بن قاسم               دوم : طریف ابو حسینا                  سوم : علی اذھان شریف 

حزب دوم 
اول :عبد اللہ برماور              دوم : سلمان کوکنی                    سوم : محمد دانش شنگیٹی 

دعا ئیہ کلمات کے ساتھ یہ جلسہ اپنے اختتام کو پہنچا ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا