English   /   Kannada   /   Nawayathi

میڈیکل اسٹور پر پولس کا چھاپہ ،نشیلی ادویات اور گولیا ں ضبط

share with us

پولس کا کہنا ہے کہ اس کے قبضہ سے کچھ نشیلی گولیاں اور دوائی کی شیشی پولس کے ہاتھ لگی ،پولس نے جب تفتیش کی تو اس نے میڈیکل اسٹور میں ہو رہے غیر قانونی عمل کی خبر دی ، اس نے بتایا کہ پی کے ایس میڈیکل اسٹور میں دوائیں اضافی قیمتوں کے ساتھ بآسانی خریدی جا سکتی ہیں،خیال رہے کہ یہ دوائی بغیر ڈاکٹری مشورہ کے استعمال نہیں کی جاسکتی اور بناء ڈاکٹری تصدیق کے اسے میڈیکل اسٹور میں فروخت نہیں کیا جاسکتا ،یہ دوائیں ایسی ہیں کہ جنہیں اگر منشیات کے ساتھ استعمال کیا جائے تو اس سے غنودگی طاری ہوتی ہے اور نشہ میں اضافہ ہوتا ہے ،اور اسی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بعض میڈیکل اسٹور والے ان دواؤں کواضافی قیمت کے ساتھ فروخت کر اچھی خاصی کمائی کرلیتے ہیں ،پویلس نے جال بچھا کراس ریکیٹ کا پردہ فاش کرتے ہوئے دکان میں موجود کئی ساری گولیاں اور دوائیوں کی شیشی اپنے قبضہ میں لے لی ہیں،مزید کارروائی کے لئے اس معاملہ کوشہری منشیات کنٹرولر کے حوالہ کیاگیا ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا