English   /   Kannada   /   Nawayathi

بلدیہ پتھراؤ معاملہ پر ہوئی گرفتاریوں پرروک لگانے کا مطالبہ

share with us

وہیں انہوں نے ان پر لاگو کی گئی دفعہ پر اعتراض جتاتے ہوئے کہا کہ پتھراؤ کے معاملہ میں ڈکیتی کی دفعہ لگانامناسب نہیں ان پر پتھراؤ کاہی معاملہ درج کر لیا جائے تاکہ وہ کم ازکم ضمانت پر رہاہو سکیں ،ڈی وائی ایس پی نے ان کے مطالبات ایس پی تک پہونچائے جس کے بعد ایس پی نے کاروار آکر اس معاملہ کوحل کرنے کی بات کہی ، اس موقع پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے نامدھاری سماج کے لیڈر ایم آر نائک نے کہا کہ وہ جن مطالبات کر لے کر پولس کے پاس پہونچے ہیں انہیں اس بات کی قوی امید ہے کہ ان کے مطالبات پورے کیے جائیں گے ،مزید کہاکہ وہ اس معاملہ کا قانونی حل چاہتے ہیں اور جو لو گ اس معاملہ کو سیاسی مقصد کے حصول کے لئے استعمال کر رہے ہیں اور متنازع بیانات دے کر ماحول بگاڑنا چاہتے ہیں لوگ ان کی باتوں پر کان نہ دھریں ، مزید کہا کہ پولس نے اس بات کابھروسہ دلایا ہے کہ وہ اس تہوار کے چلتے کوئی گرفتاری نہیں کریں گے ،خیال رہے کہ گزشہ روز بلدیہ دکانوں کو خالی کرائے جانے کے معاملہ کے دوران ایک شخص کی جانب سے آگ لگا کر خودسوزی کی کوشش کرنے کے بعد ایک جماعت نے ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے پولس کی موجودگی میں بلدیہ عمارت پتھراؤکرتے ہوئے کافی نقصان پہونچایا تھا اور پولیس پر بھی حملہ کرنے کی کوشش کی تھی جس کے بعد پولس نے قریب 33لوگوں کوگرفتار کیا تھا جس میں سے 11ضمانت پر رہا کر دئیے گئے تھے ،جبکہ بقیہ پر ڈکیتی کا مقدمہ درج ہونے پر ان کی ضمانت نہیں ہوپائی ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا