English   /   Kannada   /   Nawayathi

شرپسندوں کے حملہ میں دو افرد کی موت ،تین زخمی

share with us

قبل اس کے کہ وہ کچھ سمجھ پاتے شرپسندوں نے ان پر تلواروں سے حملہ کر دیا ،کافی دیر تک چلے اس جھگڑے میں ضیاء کی تلوار کے زخم سے موقع پر ہی موت واقع ہو گئی جبکہ فیاض زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ دیا ، اس حادثہ میں مزید تین افراد زخمی ہوگئے ہیں ،جن کا علاج اسپتال میں جاری ہے ،بتایاجا رہا ہے کہ اسی اثناء میں اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے ایک کانسٹیبل کی نظر ان پر پڑی جس نے آگے بڑھ کران میں سے ایک نوجوان کو اپنی چوکی میں پناہ دیتے ہوئے اس کی جان بچالی ، شرپسندوں کا تعلق کنور علاقہ سے ہے ،ا س بات کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ معاملہ 2014میں ہونے والے قتل معاملہ سے جڑا ہو اہے ، اور اسی کا انتقام لینے کے لئے انہوں نے اس قتل کی منصوبہ بندی کی ہو ،رپورٹ کے مطابق مہلوک ضیاء پر 2014میں ہونے والے اعجاز نامی شخص کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام تھا ، بنٹوال پولس نے معاملہ درج کراتے ہوئے ملزمین کی تلاش شروع کردی ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا