English   /   Kannada   /   Nawayathi

انجمن پی یو کالج بھٹکل میں محمد یوسف کولا پرنسپال اور عبدالرحیم خان نائب پرنسپال منتخب

share with us

محمد یوسف کولا نے اپنے تدریسی سفر کا آغاز سال 2012  کوانجمن پی یو کالج سے کیا جہاں وہ کامرس لکچرار کے طور پر مقرر کئے گئے ،طلباء کے سلسلہ میں حد درجہ فکر مند رہنے اور اپنی تعلیمی قابلیت کا لوہا منوا نے کی وجہ سے سال 2014 میں AITM کے) ( MBA شعبہ سے انہیں منسلک ہوئے ،جہاں دیڑھ سال تک انھوں نے اپنی خدمات انجام دی ،پھر اس کے بعد درس وتدریس کے میدان میں ان کی کامیاب کو ششوں اور انتظا می صلا حیتوں کی وجہ گذشتہ سال انہیں انجمن پی یو کالج کے وائس پرنسپال کے عہدے کے لئے نامزد کیا گیا تھا ،پھر اس کے بعد تعلیمی اور تدریسی میدان میں ان کی سابقہ بہترین خدمات اور طلباء کے تعلیمی معیار کو بلند کر نے کے لئے ان کی حد درجہ کوششوں کے پیش نظر نئے اسلا می سال کے آغاز پر نئی تبدیلی لا تے ہو ئے ذمہ داران نے انجمن نے آج انہیں انجمن پی یو کالج کے پرنسپال کے طور پرمنتخب کیا ہے ، ملحوظ رہے کہ جناب یوسف کولا نے مکمل تعلیم انجمن ہی میں حا صل کی ہے ،مو صوف سن2003 میں انجمن بوائز ہا ئی اسکول سے اپنی تعلیم مکمل کر نے کے بعد اگلی تعلیم حا صل کر نے کے لئے انجمن پی یو کالج میں داخلہ لیا ، جہاں دو سال تعلیم حا صل کر نے کے بعد بیچلرس آف کامرس (b.com)کی تعلیم حا صل کر نے کے لئے انجمن کے b.com میں داخلہ لیا ، جہاں سال 2008 میں اپنی تعلیم مکمل کر نے کے بعد پھر AITM M.B.A سے منسلک ہو ئے جہاں تین سال تک تعلیمی مرا حل طئے کر نے کے بعد سال 2011 میں وہاں سے فارغ ہو ئے ۔
وائس پرنسپال جناب عبد الرحیم خان بھی ایک بہترین لکچرار ہیں ،جو گذشتہ آٹھ سالوں سے انجمن پری یو نیورسٹی کالج میں انگریزی لکچرار کی حیثیت سے اپنی خد مات انجام دے رہے ہیں ،سال 2003 سے سال 2007 تک انجمن ہا ئی اسکول میں اپنی خدمات انجام دی ، جس کے بعد وہ حیدر آباد تشریف لے گئے ،مگر وہاں سے واپس آنے کے بعد سابقہ آٹھ سالوں سے انجمن پی یو کولج میں انگریزی کے لکچرر کے طور پر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں ،ان کی بہترین خدمات اور تعلیمی صلا حیت کی وجہ سے آج انہیں وائس پرنسپال کے عہدے پر فائز کیا گیا ہے۔ 
نوائظ برادری کے پہلے پرنسپال منتخب ہو نے پر ادارہ فکرو خبر کے صدر جناب مو لا نا الیاس ندوی اور ایڈیٹران چیف مو لا نا ہاشم نظام ندوی مہتمم جامعہ اسلا میہ بھٹکل مو لا نا مقبول احمد ندوی نے انہیں مبارکباد پیش کر تے ہو ئے ان کے حق میں نیک تمنا ؤں کا اظہار کیا ہے ،اس کے علا وہ تنظیم نائب صدر جناب عنا یت اللہ شاہ بندری ،بھٹکل کے مشہور سما جی کارکن جناب قاسمجی نذیر سمیت کئی افراد نے انہیں مبارکباد پیش کر تے ہو ئے انہیں قوم وملت کا ایک روشن باب قراردیا ہے۔ اسی طرح جناب عبدالرحیم خان کے وائس پرنسپال منتخب ہونے پر بھی کئی افراد نے ان کی خدمت میں مبارکبادی پیش کی ہے۔ 

PRINCIPAL

VICE PRINCIPAL

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا