English   /   Kannada   /   Nawayathi

خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کی جانب سے حج تربیتی کیمپ کا انعقاد

share with us

عموما لو گوں سے غلطی یہ ہو تی ہے کہ وہ حج میں جا نے کے بعد اپنے اعتبار سے جو چا ہے کر تے ہیں ،پھر اس کے بعد اس سلسلہ میں پو چھ تا چھ کر تے ہیں اور معلو مات حا صل کر نے کی کو شش کر تے ہیں ،جب کہ ان پر دم وا جب ہو چکا ہو تا ہے ،ان با توں کا اظہار قا ظی خلیفہ جما عت المسلمین بھٹکل مو لا نا خوا جہ معین الدین ند وی نے کیا ،وہ یہاں آج بعد نماز عصر خلیفہ جما عت المسلمین بھٹکل کی جانب سے محکمۂ شر عیہ خلیفہ جما عت المسلمین بھٹکل میں عا زمین حج کے لئے منعقدہ تر بیتی پروگرام سے خطاب کر رہے تھے ، مو لا نا مو صوف نے حج اور عمرہ کے طر یقہ کار اور ایام حج کے اعمال کو بیان کر تے ہو ئے سیر حا صل گفتگو فرما ئی ،امام و خطیب جامع مسجد بھٹکل مو لا نا عبد العلیم خطیب ند وی نے سفر حج کے آداب پر روشنی ڈالتے ہو ئے کہا کہ کو ئی کام اگر تر تیب کے مطا بق کرے تو کام بھی آسان ہو تا ہے ،اور اس کا فا ئدہ بھی دیر پا ہو تا ہے ، دنیا میں آد می کسی بڑے آدمی کے پاس ملنے کے لئے جا تا ہے تو اس کے کچھ آداب ہو تے ہیں ،اس کا ایک پرو ٹوکول ہو تا ہے ،جس کا خیال رکھنا ضروری ہو تا ہے ،اب ہم اللہ کے دربار میں اور اس کے رسول کے دربار میں جا رہے ہیں تو ہمیں کتنا سنبھل کر جا نا پڑیگا اور کن آداب کا خیال رکھنا ہو گا اس سلسلہ میں ہمیں پہلے سے معلو مات ہو نی چا ہئے ، پہلا ادب تو یہ ہے کہ ہم لا کھوں روپیہ خرچ کر کے اتنے بڑے فریضہ پر جا رہے پیں تو سب سے پہلے ہم اپنی نیتوں کو درست کریں ،اگر ہما ری نیتیں درست نہ ہوں اور ہما را یہ عمل خالص اللہ کے لئے نہ ہوں تو ہما را یہ عمل اکارت ہے ،مو لا ناارشاد نا ئیطے ندوی نے زیا رت مدینہ اور اس کے آداب کے تعلق سے معلومات کو سامعین کے سامنے رکھا ،جب کہ مو لا نا جعفر فقی بھاو ندوی نے اس پروگرام کی غرض وغا یت اور اور اس کی افا دیت پر تفصیلا روشنی ڈا لی،وہیں خلیفہ جما عت المسلمین کے صدر جناب سیدحسن سقاف صا حب نے عا زمین حج کا استقبال کر تے ہو ئے اپنے اوقات کو اللہ کی عبا دت میں صرف کر نے پر زور دیا ، ملحوظ رہے کہ جلسہ کا آغاز مو لوی فیحان اکر می ندی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا،نعت اسما عیل چڈو با پا نے پیش کی ،جبکہ نظا مت کے فرائض مو لوی یا سین ندوی نے انجام دئے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا