English   /   Kannada   /   Nawayathi

تیراکی کرنے کے دوران پیش آیا حادثہ

share with us

فکر وخبر کے مطابق کل دوپہر کھانے سے فارغ ہونے کے بعد چند نوجوان تیراکی کی غرض سے مضافاتی علاقہ شرالی گئے ہوئے تھے ۔ بتایا جارہا ہے ایک نوجوان چھلانگ لگانے کے د وران پہلے سے تیراکی کررہے نوجوان سے اس کا سر ٹکراگیا اور دونوں بیہوش ہوگئے۔ قریب میں تیراکی کررہے نوجوانوں نے کسی طرح انہیں تالاب سے باہر نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں کنداپور ،اس کے بعداڈپی منتقل کیا گیا ہے۔ فکروخبر سے بات چیت کرتے ہوئے مروان کے والد مولانا خلیل الرحمن صاحب منیری نے بتایاکہ دوپہر قریب دو بجے مروان کو منگلور کے ہائی لینڈ اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اسے انتہائی نگہداشت والے کمرے میں رکھا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق سر کے رگ میں خون جم گیا ہے اور آنکھ کے قریب سخت چوٹیں پہنچی ہے جبکہ دوسرے نوجوان شعیب کی بھی حالت نازک بتائی جارہی ہے اور اسے بھی انتہائی نگہداشت والے کمرے میں رکھا گیا ہے۔ دونوں کے رشتہ داروں نے نوجوانوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاؤوں کی درخواست کی ہے۔ ملحوظ رہے کہ مروان جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں عا لمیت کے آخری سال میں زیر تعلیم ہے ۔ 

IMG 20170721 WA0004

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا