English   /   Kannada   /   Nawayathi

سڑک کنا رے کھڑی ایک طا لبہ سے تیز رفتار کار ٹکرا گئی ،

share with us

بتا یا جا تا ہے کہ اشمتا شام کے وقت اپنے کلاسس کے ختم ہو نے کے بعدگھر جا نے کے لئے کنی ملکی میں واقع کا ویری فورڈ شو روم کے قریب NH 66 پر ایک ڈیوا ئیڈر پر اپنی سواری کا انتظا ر میں کھڑی تھی کہ اس دوران منگلور کی طرف جارہی ایک تیز رفتار سوفٹ کار اس سے ٹکرا گئی ،سر پر سخت چوٹ آنے سے وہ بے ہو ش ہو کر گر گئی ، گہری چوٹیں آنے کی وجہ سے اسے فورا منی پال کے کے یم سی اسپتال میں دااخل کر دیا گیا ،ڈاکٹروں کی طرف پو ری کو شش کے با وجود آج صبح کے وقت اشمتا زخموں کی تاب نہ لا تے ہو ئے اس دنیا سے چل بسی ، پو لیس سے سی سی ٹی وے کیمرے کے فو ٹیج سے تمام چیزوں کا مشا ہدہ کر نے کے بعد ڈرا ئیور پر لا پرواہی برتنے کا لزام لگا تے ہو ئے اس کے خلاف معاملہ درج کر لیا ہے ، کہا گیا ہے کہ اشمتا اپنے درجہ کی ممتاز طالبات میں شمار کی جا تی تھی ،اور اس نے ای ای ایل سی میں 96 فیصد سے کا میا بی حا صل کر تے ہو ئے اپنے والدین کی نیک نا می کا ذریعہ بنی تھی ،اور اس نے والدین کے سامنے اپنے مستقبل کا خوا ب پیش کر تے ہو ئے وکیل بننے کا عزم ظاہر کیا تھا ،جس کے لیے اس نے تیا ریاں بھی شروع کر رکھی تھیں ،لیکن قسمت کا لکھا کون جانتا ہے ؟ اس حا دثہ کی وجہ سے اس کا اور اس کے والدین کا خواب چکنا چور ہو کر رہ گیا ،بتایا جارہا ہے کہ لڑکی کی موت پر پورا علاقہ سوگوا ر ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا