English   /   Kannada   /   Nawayathi

کعبۃ اللہ شریف کی تصویر کے ساتھ بدتمیزی کرکے فیس بک پر پوسٹ کرنے والا نوجوان گرفتار

share with us

فکروخبر کے مطابق جیونت نائک نامی ایک نوجوان نے کعبہ کی تصویر کے ساتھ بدتمیزی کرکے مسلمانوں کو جذبات کو مجروح کرانے کی غرض سے سوشیل میڈیا کی ویب سائٹ فیس بک پر متنازعہ تصویر پوسٹ کی تھی جس کے بعد ہوناور کی چنداور جماعت نے ہوناور پولیس تھانہ پہنچ کر اس کی شکایت کی تھی اور جلد از جلد ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا لیکن نوجوان کی گرفتاری عمل میں نہ آنے کی وجہ سے مرڈیشور کے نوجوانوں نے جماعت کے ذمہ داران سے اس بات کی شکایت کی اور اس مسئلہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اس سلسلہ میں قدم اٹھانے کا مطالبہ کیا جس کے بعد مرڈیشور جماعت کے ذمہ داران نے بھی مرڈیشور پولیس تھانہ پہنچ کر ایک یادداشت پیش کی اور فیس بک کر متنازعہ پوسٹ کرکے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے اور ہندومسلم بھائی چارگی کے درمیان دراڑیں پیدا کرنے والے نوجوان کے خلاف فوری کارروائی کامطالبہ کیا ۔ بتایا جارہا ہے کہ یادداشت کی ایک کاپی اعلیٰ افسران کو بھی بھیجی گئی اور مسلمانوں کے جذبات کے ساتھ کھلواڑ کرنے والے اس سازشی کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔ چنداور جماعت اور اس کے بعد مرڈیشور جماعت کی جانب سے کی گئی پیش رفت کے بعد حالات پرامن رکھنے کے لیے پولیس مذکورہ ملزم کو آج جمعرات کے روز گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ عوام کا مانناہے کہ ہندومسلم اتحاد کے اس پرامن ماحول میں شرارت کرکے ماحول بگاڑنے والوں کے خلاف پولیس سخت سے سخت کارروائی کرے تاکہ آئندہ اس طرح کی گھناؤنی حرکتوں سے ہندومسلم اتحاد میں فرقہ واریت کی بیچ بونے کی کوئی ہمت نہ کرسکے۔ غیر مسلم برداران کی ایک بڑی تعداد نے بھی فیس بک پر متنازعہ پوسٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ملزم کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا