English   /   Kannada   /   Nawayathi

ملزم رتنا کر شیٹی کے اسپتال سے فرار ہو نے کی خبر جھو ٹی ثابت ہوئی؟

share with us

کلڑ کا میں دو دن سے جا ری تنا زعہ میں زخمی ہو نے والے ہندو جا گرن ویدیکے کے مقا می صدر رتنا کر شیٹی کو زخمی ہو نے کی بناپر پتور کے آدرشا اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا ،جب کہ رتنا کر کے خلاف خلیل نامی شخص پر قاتلا نہ حملہ میں ملوث ہو نے کا الزام ہے آج صبح یہ خبر سننے میں آئی تھی فساد کا ملزم رتنا کر اسپتال سے فرار ہو گیا ہے ،اس کی نگرا نی پر متعین تین پو لیس اہل کار کو اس تعلق سے غفلت برتنے اور اپنی ذمہ داری کو نبھا نے میں سستی اور کاہلی کی وجہ سے معطل کر دیا گیا ہے ،مگر اب ڈاکٹروں کی طرف سے یہ دعوی کیا گیا ہے کہ ملزم رتنا کر شیٹی نے اسپتال سے راہ فرار اختیا ر نہیں کی بلکہ اس کے سینہ میں سخت درد ہو نے کی وجہ سے منگلور کے ایک اسپتال میں اس کو ایکسرے نکالنے کے لئے بھیجا گیا تھا ،اس تعلق سے تمام امور کی انجام دہی کے بعد اب دو بارہ اس کو پتور آدرشا اسپتال کے سخت نگہداشت والی یو نٹ میں اس کو داخل کیا گیا ہے ،جہاں پر اس کا علاج جا ری ہے ،ڈاکٹروں کی طرف سے جا ری کر دہ اس بیان پر دو سرے گروپ کے لو گوں نے جھوٹ کا لیبل لگا تے ہو ئے ڈاکٹروں پر ظلم و فساد کا تعاون کر نے کا الزام لگا یا ہے ،جب کہ اس کے علا وہ دیگر لو گوں نے بھی حقیت سے پر دہ پو شی کر نے سچا ئی کو چھپا نے کا الزام ڈاکٹروں پر عا ئد کیا ہے ،پو لیس کو اطلاع دئے بغیر ملزم کو دو سرے اسپتال منتقل کر نے کے تعلق سے جب ڈاکٹروں سے پو چھ تاچھ کی گئی تو ڈاکٹروں نے جواب دیا کہ ابھی ملزم کو قا نونی اعتبار سے باقاعدہ گرفتار نہیں کیا گیا ہے ،اس لئے دو سرے اسپتال لے جا نے کے لئے پو لیس کی اجا زت ضروری نہیں ہے ،بنا کسی جرم کے پو لیس اہل کار کی تعطلی کے تعلق سے جب ایس پی سے رجوع کیا گیا تو انھوں نے اس پورے معاملہ میں تحقیقات جاری رہنے کی بات کہی ہے۔ ملحوظ رہے کہ کلڑکا میں روایتی حریفوں کے درمیان ہوئے پتھراؤ کے نتیجہ میں حالات کشیدہ ہوگئے تھے جس کے بعدبھاری تعداد میں پولیس تعیینات کردی گئی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا