English   /   Kannada   /   Nawayathi

چبوترہ پر بیٹھنے سے روکنے کے لئے شرپسندوں کی نئی ترکیب

share with us

جس کے بعد یہ معاملہ کارپوریٹر تک پہونچا ،بزرگ کا کہنا کہ وہ صبح چہل قدمی کرنے کے دوران آرام کے لئے اس جگہ پر پہونچے ،اور عادت کے مطابق بیٹھنے سے قبل جگہ کی صفائی کے لئے اس پر ہاتھ پھیراتو نوکیلے میخ پر ہاتھ لگنے سے وہ چوکنا ہوگئے ، جس کے بعد انہوں نے اس سے لوگوں کو آگاہ کیا ، مقامی کارپوریٹر کا کہنا تھا کہ واقعہ کی اطلاع ملنے پر اس نے وہاں کے رہائشیوں سے بات کی ان میں سے ایک کا کہنا تھا کہ کچھ روز قبل ایک شرابی اسی جگہ پر نشہ کی حالت میں الٹی سیدھی حرکتیں کرکے لوگوں کو پریشان کر رہا تھا جس سے راہگیروں کو پریشانی ہو رہی تھی ،ہو سکتا ہے کہ اسی وجہ سے کسی نے یہ قد م اٹھا یا ہو لیکن اب تک یہ گھناؤنی حرکت کس نے ہے اس کا ابھی پتہ نہیں چل پایا ہے۔ ر ہائشی نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کا کوئی بھی واقعہ سامنے نہیں آیا ہے، اگر اس طرح ہوتا تو یہ معاملہ پولس تک پہونچ جاتا ، اس کا کہنا تھا کہ یہ قدم سراسر لوگوں کو پریشان کرنے کے لئے اٹھا یا گیا ہے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا