English   /   Kannada   /   Nawayathi

رمضان بازار کے لیے باکڑوں کی قرعہ اندازی

share with us

بتایا جارہا ہے کہ کل باکڑے کی تعداد 73ہے۔ اڑتیس باکڑے قرعہ اندازی کی گئی ۔ بتیس پہلے ہی سے بازار میں موجود کانوں کے لیے مختص کیے گئے جبکہ ایک معذور شخص کے لیے اور دو پولیس اہلکاروں کے لیے مختص کردئیے گئے۔ امسال بھی عوام نے بلدیہ کی جانب سے صرف اڑتیس دکانیں قرعہ اندازی کیے جانے پر اعتراض جتاتے ہوئے کہا کہ پہلے سے مختص دکانوں سے عوام کا نقصان ہورہا ہے اور اتنی بڑی تعداد عوام کی قرعہ اندازی میں حصہ لیتی ہے لیکن صرف اڑتیس دکانوں کے لیے قرعہ نکالا گیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل یہی سوال فکروخبر نے بلدیہ کے صدر سے کیا تھا جس پر انہوں نے فکروخبر کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ بازار میں موجود دکانوں کے لیے بتیس دکانیں مختص کی جاتی ہیں اور یہ عمل پہلے سے ہورہا ہے۔ بازار میں موجود کانداروں کا کہنا ہے کہ ہماری دکانوں کے سامنے موجود بلدیہ کی اراضی پر اگر دکان قرعہ اندازی کے لیے مختص کی جائے تو جس کے نام پر قرعہ نکلے گا وہ ہماری دکانوں کے لیے اپنی دکان چمکائے گا جس کی وجہ سے ہماری دکانوں کو نقصان ہونے کے خطرات ہیں ، انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں بلدیہ جس طرح کام کررہی ہے اس کی ستائش کرنی چاہیے ، اس لیے وہ جہاں عوام کو قرعہ میں حصہ لینے کا موقع فراہم کرکے ان کا خیال رکھتی ہے اسی طرح وہ بازار میں موجود کانداروں کو بھی نظر اندازی نہیں کرتی۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا