English   /   Kannada   /   Nawayathi

بنٹوال :بدمعاشوں کے حملوں کے بعد عوام میں خوف وہراس کی کیفیت

share with us

بتایا جارہا ہے کہ حملہ آوروں نے محمد حنیف پر جان لیوا حملہ کردیا جس کے بعد اسے کو سخت زخمی حالت میں پتور کے ایک نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے ،مو صو لہ اطلاعات کے مطا بق محمد حنیف مگلی بس اسٹا نڈ کے پاس گا ئے کی خریدو فروخت کر نے کے سلسلہ میں کسی دو سرے کے ساتھ بات چیت میں مشغول تھا کہ اسی لمحہ کسی نے پیچھے سے اس پر ہتھیار سے وار کر دیا ،لو گوں کا ماننا ہے کہ اس وقت دنیش اور اس کے ساتھ حنیف کے پیچھے مو جود تھے ،جو کہ اب لا پتہ ہیں ، جب کہ حنیف کے بعض دو ستوں کی جانب سے حملہ کے فورا بعد حملہ آوروں کے چہرہ کو دیکھے جا نے کی بات کہی ہے ،اس کے علا وہ ایک اور واقعہ بھی پیش آیا ہے کہ بعض لو گ ہتھیار سے مسلح ہو کر شہر میں چکر کا ٹ رہے ہیں ،کئی سارے مقا مات پرشیشے کی بو تلیں پھینکے جا نے کے ساتھ ساتھ عام شاہراہ پر شراب کی بوتلیں پھو ڑ دی گئیں ،جب کہ بعض جگہوں پر دھمکی دیتے ہو ئے دکا نوں کو بند کرا ئے جا نے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ تعلقہ میں اس طرح کے واقعات منظر عام پر آنے سے عوا م میں خو ف وہراس کا ماحول ہے اور ہر ایک گھر میں بیٹھنے کو ہی اپنی سلامتی سمجھ رہے ہیں ،ان ہی حالات کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے پولیس کا سخت بندوبست کیا ہے اور جگہ جگہ پو لیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا