English   /   Kannada   /   Nawayathi

مرکزی فطرہ کمیٹی کی اہم نشست کا انعقاد

share with us

اس موقع پر مرکزی کمیٹی کے کنوینر مولانا محمد الیاس ندوی نے اس بات کا پر اللہ کا شکر ادا کیا کہ یہ کام گذشتہ بتیس سالوں سے ہورہا ہے اور ہر سال اس میں مزید استحکام کی فکریں کی جاتی ہے جو ایک خوش آئند بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں گذشتہ سال کے کام پر خوش ہونے کے بجائے ہماری خامیوں اور کوتاہیوں پر غور کرنا چاہیے اور امسال بہتر طریقہ پر کام کرنے کی کوشش کرنا چاہیے ، انہوں نے نوجوانوں کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاوہ ہر سال اپنی مشغولیات کو چھوڑ کر اس کام کے لیے عید کی رات قربان کرتے ہیں اور بڑی فکرمندی کے ساتھ فطرہ وصول بھی کرتے ہیں اور مستحقین تک پہنچانے میں ہمارا تعاون بھی فرماتے ہیں۔ مولانا نے امسال کام کی نوعیت پر بھی مختصراً روشنی ڈالی ، دعائیہ کلمات پر یہ نشست اپنے اختتام کو پہنچی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا