English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل میں موسلادھار بارش سے کئی گھروں کو پہنچا نقصان

share with us

تینگن گنڈی میں سوسالہ قدیم مکان بارش کی وجہ سے مہندم ہوگیا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔کارگدے میں حالیہ بارش سے کئی سارے مکا نات کی چاردیوری منہدم ہو گئی ہے ،جب کہ گڈلک روڈ تھرڈ کراس کے قریب آج صبح فجر کے قریب ایک مکان کی چار دیواری گرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ آج دو پہر کے وقت انجمن حا مئی مسلمین بستی روڈ کی ٹیمپو گذنے کے دوران وہاں جانب مو جود کیچڑ میں پھنس گئی لیکن سڑک کے کنارے موجود بجلی کھمبے کی و جہ سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ ٹیمپو پر سوار بچوں کو بحفاظت اتاردیا گیا۔عمومی طور پر بارش کی وجہ سے ہر جگہ پانی ہی پانی نظر آرہا ہے اور سواریوں کے لیے پریشانیوں کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا