English   /   Kannada   /   Nawayathi

جیل میں قیدیوں کے مابین جھڑپ، ایک بری طرح زخمی (مزید ساحلی خبریں)

share with us

گیس سلینڈر پھٹنے سے پندرہ گھر تباہ 

اڈپی : 22مئی (فکروخبر نیوز) نٹور کے اڈلکٹے میں گیس سیلینڈر پھٹ جانے سے تعمیراتی مزدوروں کی پندرہ جھونپڑیاں جل کر خاکستر ہو گئیں ،بتایاجا رہا ہے کہ گزشتہ کئی مہینوں سے مزدورطبقہ سے تعلق رکھنے والاگھرانہ وہاں جھونپڑیوں میں آباد تھا ، اس میں سے ایک خاتون نے جھونپڑیوں کے قریب واقع ایک بنجر کنویں میں کچرے کے ڈھیر میں آگ لگادی ،بد قسمتی سے ایک چنگاری ان کے گھر میں جاگری ،اور گھر میں موجود سیلینڈر پھٹنے سے آگ پورے گھر میں پھیل گئی اور آس پاس کے گھر اور کئیں درخت اس کی زد میں آگئے اور دیکھتے ہی دیکھتے تمام جھونپڑیاں جل کر خاکستر ہو گئی ، جھونپڑیاں خالی رہنے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان یا کسی کے زخمی ہونے کی بات پیش نہیںآئی،معاملہ کی اطلاع ملتے ہی شہری پولس نے موقع پر پہونچ کر حالات کا جائزہ لیا ،اس موقع پر سی یم سی صدر مناکشی مادھو بنانجی نے اس حادثہ پر اظہار افسوس کے ساتھ اس طرح بغیرسی یم سی کی اجازت کے اور بناء کسی سہولیات کے جھونپڑیاں بنانے کے خلاف کاروائی کئے جانے کی بات کہی ذرائع کے مطابق یہ زمین بابو نامی شخص کی ہے جس نے کرایہ وصولنے کی خاطر یہ جھونپڑیاں تعمیر کرائی تھی 

ٹول گیٹ اسٹاف کی مسافروں کے ساتھ بدتمیزی اور مار پیٹ ،تھانہ میں معاملہ درج 

ٹول گیٹ اسٹاف نے کی تمام الزامات کی تردید

کنداپور: 22؍مئی (فکروخبر نیوز )ساستان ٹول گیٹ اسٹاف کی جانب سے ایک مسافر پر مبینہ طور پر حملہ کئے جانے کے معاملہ کی رپورٹ پولس تھانہ میں درج کرائے جانے کی خبر موصول ہوئی ہے ، زخمی شخص کی شناخت پربھاکر شیٹی مقیم بیکاڈی بتایا جا رہے جس کے ہاتھ پیر اور آنکھوں میں چوٹیں آئی ہے، تھانہ میں شکایت درج کراتے ہوئے شیٹی کاکہنا ہے کہ بیندور جاتے ہوئے ساستان ٹول گیٹ پر واقع گیٹ اس کی کار پر جا گری جس کے بعد اسٹاف اور مسافروں کے مابین تو تو میں میں ہوئی ،جس میں ٹول گیٹ اسٹاف نے اس کے ساتھ بدتمیزی کرتے ہوئے اس پر حملہ کر دیا ،جبکہ پربھاکر کے لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے ٹول گیٹ عملہ کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملہ کو سلجھانے کے لئے پربھاکر سے بات چیت کر رہے تھے کہ تبھی پربھاکر نے ان پر حملہ کر دیا ،واضح رہے کہ کچھ دنوں قبل ایک خاتون مسافرنے بھی ٹول گیٹ عملہ کے خلاف شکایت اس کے ساتھ بدتمیزی کئے جانے کی رپورٹ درج کرائی تھی ،،پولس نے اس معاملہ کی سچائی جاننے کے لئے سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھا تو وہاں ایک ہی کیمرہ ہونے کی بناء پر صورت حال سے پوری طور پر واقف نہیں ہو سکے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا