English   /   Kannada   /   Nawayathi

فیس بک پر اشتعال انگیز پوسٹ :ملزم پولیس حراست میں (مزید اہم ترین ساحلی خبریں )

share with us

لیکن اب تک اس بات کا خلاصہ نہیں ہوسکا ہے کہ جگدیش کی موت قتل سے ہوئی ہے یا پھر اس نے خودکشی کی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ جگدیش کی موت واقع ہونے سے قبل وہ نشہ میں تھا، پولیس اس پورے معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے۔ ذرائع کے مطابق جگدیش کی موت کے بعد فرقہ وارانہ کشیدگی سوشیل میڈیا میں بڑھتی ہی جارہی ہے۔ 

روڈ پر خنجر ، کپڑے اور دو بائک برآمد : قتل کے بعد اشیاء کو چھوڑ کر فرار ہونے کا شبہ

وٹال 24؍ اپریل 2017(فکروخبرنیوز) کروپاڑی گرام پنچایت کے نائب صدر عبدالجلیل کی قتل کی واردات کے منظرعام پر آنے کے تین دن بعد کروپاڑی کے موگولی روڈ پر کپڑے ، دو موٹر بائک اور دو تلواریں برآمد کرلی گئی ہیں ، شبہ کیا جارہا ہے کہ قاتل یہاں کپڑے بدلنے کے بعد اپنی بائک اور دیگر اشیاء یہیں چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ دونوں بائک موگولی کے عبدالرزاق نامی شخص کی ہیں جو دس دن قبل چوری کی گئیں تھیں۔ ذرائع کے مطابق ملزموں نے اس طرح کا منصوبہ پولیس کی تحقیقات کو دوسرا رخ دینے کے لیے کیا ہے ،شرپسندوں کا قتل کی واردات انجام دینے کے بعد اس طرح کا فیصلہ خود یہ بتاتا ہے گرفتاری کے خوف کی وجہ سے انہوں نے یہ قدام اٹھایا تھا ۔ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق پولیس نے اس معاملہ میں تین افراد کو حراست میں بھی لیا ہے۔ 

سڑک حادثہ میں نوجوان کی موت :شادی کے لئے ابھی پانچ ہی دن باقی تھے

بھٹکل24؍ اپریل 2017(فکروخبرنیوز) شادی سے پانچ دن قبل ایک ہٹ اینڈ رن سڑک حادثہ میں شہر سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کی موت واقع ہونے کی واردات اہم شاہراہ 66شالے باگیلو میں پیش آئی ہے۔ مہلوک نوجوان کی شناخت گنیش (31) مقیم بھٹکل کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ نوجوان اپنی ماں کے ساتھ بذریعہ بائک پڈوکونے گیا ہوا تھا ، واپسی کے دوران ایک تیز رفتار کار اس کی بائک سے ٹکراتے ہوئے فرار ہوگئی ۔ گنیش کو کنداپورکے ایک اسپتال میں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جہاں اس کی حالت کو نازک دیکھتے ہوء اسے منیپال منتقل کیا گیا لیکن راستہ ہی میں اس کی موت واقع ہوگئی۔ بائک پر سوار کی اس کی ماں کو معمولی چوٹیں پہنچی ہیں۔بتایا جارہاہے کہ کار کا ابھی کوئی پتہ نہیں چل پایا ہے ۔ بیندور پولیس معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا