English   /   Kannada   /   Nawayathi

تیراکی کے غرض سے سمندر میں اُترا شخص موجوں کے حوالے:ہلاک(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

دوست نے دوست کا کیابھیانک قتل

کا سر گوڈ ۔24؍ اپریل ۔2017۔(فکرو خبر نیوز)کا سر گوڈ کے رہنے والے ایک شخص کے ساتھ وحشیا نہ سلوک کر تے ہوئے کل رات اس کا بھیا نک طور پر قتل کر دیا گیا ہے ،مہلوک کی شنا خت ککے بیٹو کے آصف (28)کے طور پر کر لی گئی ہے ،حیران کر نے والی بات یہ ہے کہ آصف کا قا تل اسی کا دوست نواز (21) ہے ،جو کہ کمبلے مو گرل کا رہنے والا ہے ،کہا گیا ہے کہ آصف اپنے دیگر چار سا تھیوں کے ساتھ کئی سالوں سے کر پارمباکے علا قہ میں کیٹرنگ کا کام کرکے اپنی معا شی ضرورت پو را کر رہا تھا ،جب کہ نواز ابھی حال ہی میں ان کے ساتھ اس کام میں شریک ہو گیا تھا ،مو صولہ اطلاعات کے مطا بق نواز اور آصف کے درمیاں کسی بات پر آپس میں جھگڑا ہو گیا ،اور اسی رات نواز نے آصف کے ساتھ وحشیا نہ سلوک کر تے ہو ئے اس کو موت کے گھاٹ اتار دیا ،چیخ وپکار سن کر جب اطراف کے لوگ آواز کی طرف لپکے تو آصف کی لاش کو خون میں لت پت دیکھ کر ایک نجی اسپتال لے جا یا گیا لیکن اس وقت تک آصف مرچکا تھا ،ان سب خوفناک واردات کو انجام دینے کے بعد نواز نے خود کو پولس کے حوالے کردیا،پو لیس نے اس کو عدا لتی تحویل میں بھیج دیا ہے ،اس سلسلہ میں پو لیس کی مزید تحقیقات جا ری ہے ،آصف کی باقیات کو پوسٹ مارٹم کے بعد اس کے آبا ئی گھر پہنچا دیا گیا ہے ۔

پیر پھسلنے سے چھ سالہ بچی بو رویل میں گر گئی 

بیلگا وی۔23؍ اپریل ۔2017۔(فکرو خبر نیوز)پا ؤں پھسلنے کے نتیجہ میں ایک چھ سالہ لڑکی کے خشک بور ویل میں گر نے کی اطلاع مو صول ہو ئی ہے ،سپرنڈنٹ آف پو لیس گوڈا کا کہنا ہے کہ چھ سالہ کا ویری اپنے سہیلیوں کے ساتھ کھیل رہی تھی کہ اچا نک اس کا پیر پھسل گیا اور وہاں مو جود ایک کھلے بورویل میں گر گئی جو کہ تیس فٹ گہری ہے ،جا ئے حا دثہ پرپہنچ کر جا ئزہ لیتے ہو ئے سپرنڈنٹ گو ڈا نے کہا کہ بچی کی جان بچا نے کے لئے ہر ممکنہ کو شش کی جا رہی ہے ،اور اس کو آکسیجن بھی فرا ہم کیا جا رہا ہے ،تا کہ اس کو سانس لیے میں کسی طرح کی دشواری پیش نہ آئے ،جب کہ بچی کا حال بے حال ہو گیا ہے ،اور وہ چیخ چیخ کر دھا ڑے مار کر رو رہی ہیں ،لیکن ایس پی گو ڈا نے ہر ممکنہ طور پر بچی کی جان بچا نے کی امید دلا ئی ہے ،مزید انھوں نے کہا کہ اس کے لئے پو نے سے NDRF کی ایک خاص ٹیم کو بلا یا گیا ہے جو ان سب معا ملوں میں کا فی مہارت رکھتے ہیں اور اس سے قبل اس طرح کے بہت سارے معاملات کو حل کر نے میں ان سے کا فی مدد ملی ہے ، لہذا اب انھی کا انتظار کیا جا رہا ہے ،جس کے آنے کے بعد بچی کو بچا نے کی پو ری امید ظا ہر کی جا رہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا