English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہوٹل ملازمین کے درمیان ہاتھاپائی :ایک نے دوسرے کو چھرا گھونپ کر کیا قتل (مزید اہم ترین خبریں)

share with us

این آر آئی نے کیا بیوی کے خلاف معاملہ درج 

دھوکہ دہی اور قتل کی دھمکی دئیے جانے کا لگایا الزام 

موڈبدری 23؍ اپریل 2017(فکروخبرنیوز) موڈبدری پولیس تھانہ میں اپنی بیوی کے خلاف ایک این آر آئی نے معاملہ درج کراتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ اس کی بیوی نے لاکھوں روپئے کا اس کے ساتھ دھوکہ کیا ہے ، درج شدہ شکایت میں اس بات کی بھی وضاحت کی ہے کہ اس کی بیوی نے ہندوستان واپس آنے اور دوبارہ واپس نہ جانے پر وہ اسے جان سے بھی مارنے کی دھمکی بھی دے ڈالی ہے ۔ شکایت درج کرانے والے کی شناخت سنتوش شیٹی مقیم کڈاننڈالے کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ درج شدہ معاملہ کے مطابق کویت میں ملازمت کرنے والے سنتوش نامی شخص نے کاشی پٹنا سے تعلق رکھنے والی اپوروا نامی خاتون سے سال 2011میں شادی کی تھی۔ شادی میں اس نے اپنی بیوی کو پچیس لاکھ روپئے کے زیورات دئیے تھے ۔ کویت سے واپس آنے کے بعد اس نے کچھ رقم بھی اپنی بیوی کے حوالہ کی تھی او راس کے نام سے 63لاکھ فکس ڈیپازٹ بھی کیے تھے۔ اس نے مزید بتایا کہ اس کے نام کڈاننڈالے میں 28لاکھ روپئے مالیت کا گھر ، ایک اسکوٹر اور ایک کار بھی رجسٹر ہے ۔ سنتوش کا کہنا ہے کہ معاملہ اس وقت پیچیدہ ہوگیا جب سنتوش نے انڈیا آکر یہیں کچھ کاروبار کرکے بقیہ زندگی گذارنے کا فیصلہ کیا ۔ یہ بات اس نے اس کی بیوی کے ایک رشتہ دار کے ذریعہ کہلوائی جس پر اس کی بیوی نے قتل کرنے کی دھمکی دی۔ اب سنتوش تمام تر دستاویزات بیوی نے لوٹانے سے بھی منع کیے ہیں۔ موڈبدری پولیس معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے۔ 

جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں حفاظ کے اعزاز میں سجی تہنیتی تقریب 
کل تینتیس حفاظ تکمیلِ حفظ کی نعمت سے ہوئے سرفراز 
بھٹکل 22؍ اپریل 2017(فکروخبرنیوز) جامعہ اسلامیہ بھٹکل سے امسال کل تینتیس حفاظِ کرام نے حفظِ قرآن کی تکمیل کی۔ ان کے اعزاز میں آج صبح قریب ساڑھے دس بجے ایک تہنیتی جلسہ منعقد کیا گیا اور مولانا محمد صادق اکرمی ندوی کے ہاتھوں ان کا ختمِ قرآن کیا گیا ۔ اس جلسہ میں حفاظ کا اعزاز کرتے ہوئے قرآن سے وابستگی اور حفظ کے پختہ رکھنے کے ساتھ ساتھ عملی زندگی میں اس کو نافذ کرنے پر زور دیا گیا ۔ اس موقع پراسٹیج پر موجود ذمہ داران جامعہ نے کہا کہ حفظِ قرآن کی نعمت سے سرفرازی خود ایک اعزاز ہے لیکن حفظ پختہ رکھنا فرض کے درجہ میں داخل ہوجاتا ہے۔ لہذا حفظ قرآن کی تکمیل کے بعد اس کو یاد رکھنا بہت ہی ضروری ہے۔ہر حافظ نے قرآن کی چند آیتیں ترتیل کے ساتھ سنائیں ۔ اس جلسہ کے لیے مولانا سید احمد سالک ندوی کی ترتیب دی گئی نظم محمد زفیف شینگیری نے اپنے مترنم آواز میں پیش کی ، اس کے علاوہ عبداللہ رازی نے بھی قرآن پر ایک نظم پیش کرتے ہوئے حاضرین سے داد تحسین حاصل کی ۔ بانی وصدرِ جامعہ محترم جناب ڈاکٹر علی صاحب ملپا کے دعائیہ کلمات پر یہ نورانی محفل اپنے اختتام کو پہنچی۔ملحوظ رہے کہ جامعہ اسلامیہ بھٹکل سے پچیس ، مکتب جامعہ اسلامیہ نوائط کالونی سے تین ، مکتب جامعہ اسلامیہ کارگیدے سے تین اور مکتب جامعہ اسلامیہ چوک بازار سے دو طلباء نے حفظِ قرآن کی تکمیل کی۔ 
اسٹیج پر نائب صدر جامعہ مولانا محمد اقبال ملا ندوی ، نائب صدر جامعہ مولانا محمد صادق اکرمی ندوی ، نائب ناظم مولانا طلحہ رکن الدین ندوی ، مولانا عبدالعلیم قاسمی اور دیگر ذمہ داران موجود تھے۔ 
امسال حفظ قرآن مکمل کرنے والے طلباء کے اسماء گرامی 
احمد فارس بن باشاہ صاحب شیخ 
محمد انیق ابن امجد حسین کاڑلی 
محمد عیسیٰ بن ارشد حسین شاہ بندری 
نثار احمدابن نثار احمد شریف 
عبدالرحمن ابن عبدالغنی صوبیدار 
امیر حمزہ ابن حسن شبر بڈھن 
محمد عادل ابن عبدالعلیم صاحب سمسی 
محمد صہیب ابن نظام الدین بلگی 
سید رویم ابن سید سمیع اللہ برماور 
نصیر احمد بن نثار خلیفہ 
عبدالنافع نعمان بن نذیر سرسی 
عکاشہ بن عزیز الرحمن رکن الدین 
ادیب بن عبدالماجد رکن الدین 
عزیز بن عبدالغفور رکن الدین 
محمد مفیض بن الیاس تار 
محمد زفاف بن محمد زبیر آرمار 
عبدالحلیم بن ضیاء اللہ ڈی ایف 
ابراہیم بن فیصل عابدہ 
عبداللہ انیس بن شریف مختصر 
محمد فوزان ابن محمد ندیم صاحب کوبٹے 
محمد رابع ابن مولانا مقبول احمد کوبٹے ندوی 
انعام الحسن ابن عبدالرؤوف گوائی 

مکتب جامعہ اسلامیہ بھٹکل 
سید احمد رائف ابن سید عبدالمتعالی ایس کے 
عبید الرحمن ابن محمد امین رکن الدین 
محمد ارشد ابن دستگیر گلو باشاہ 

مکتب جامعہ اسلامیہ کارگیدے 
محمد سدید ابن عارف سمیر سعدا 
صالح ابن محمد جاوید قاسمجی 
محمد سالف ابن فیاض ادیاور 

مکتب جامعہ اسلامیہ چوک بازار 
محمد حسن بن عبدالعظیم ڈی ایف 
حمزہ بن عبدالباری ڈی ایف 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا