English   /   Kannada   /   Nawayathi

سیلفی آپ کی جان کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے (مزید اہم ترین خبریں)

share with us

مقامی لوگوں نے اسے فوری طور پر ہیبری کے ایک اسپتال میں منتقل کیا ، ابتدائی طبی امدا د کے بعد اسے منیپال منتقل کیا گیا ہے جہاں اب اس طبیعت میں بہتری بتائی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق لڑکے کو اسپتال منتقل کرنے میں دامودر نائک نامی شخص نے اہلِ خانہ کی مدد کی۔ 

بے قابو لاری پل پر الٹ گئی :ڈرائیور ندی میں ڈوبنے سے ہلاک 

کاسرگوڈ 22؍ اپریل 2017(فکروخبرنیوز) بے قابو لاری کے الٹنے کی وجہ سے ڈرائیور کے ندی میں گرنے سے ڈوب کر جاں بحق ہونے کی واردات کاسرگوڈ ، کنہانگڑ پل پر آج صبح پیش آئی ہے۔ جاں بحق ہونے والے ڈرائیور کی شناخت ناصر (36)مقیم پناپرا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جبکہ زخمی کی شناخت حارث (35) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ مذکورہ حادثہ آج صبح قریب پانچ بجے پیش آیا ۔ اطلاعات کے مطابق گوا سے الاپزاکیرلا کی جانب سے جارہی ایک تیز رفتار مچھلیوں سے لدی لاری اس وقت کاسرگوڈ ، کنہانگڑ پل پر الٹ گئی جب لاری ڈرائیور نے مخالف سمت سے آرہی رکشہ کو بچانے کے لیے لاری داہنی جانب موڑلی جس کی وجہ سے لاری بے قابو ہوگئی اور لاری الٹ گئی۔ حادثہ پیش آتے ہی ڈرائیور ندی میں گرگیا اور اسی وقت ڈوب کر اس کی موت واقع ہوگئی۔ بتایا جارہا ہے کہ پل کے آس پاس لگے گرل کی وجہ سے لاری ندی میں گرنے سے رہ گئی۔ فائر بریگیڈ اور کوسٹل سیکوریٹی گارڈ کو اطلاع ملتے ہی وہ جائے واردات پر پہنچے اور ڈرائیور کی تلاش جاری رکھی لیکن بڑی دیر کے بعد اس کی لاش کا پتہ نہیں چل پایا۔ کئی گھنٹوں بعد اس کی لاش چیمناڈ علاقہ میں ندی پر تیرتی ہوئی نظر آئی، پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی ہے ،ذرائع کے مطابق حادثہ کی وجہ سے پل پر کئی گھنٹے ٹرافک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ 

پندرہ سالہ لڑکی نے خودکشی کرلی 

منگلور 22؍ اپریل 2017(فکروخبرنیوز) پندرہ سالہ اسکولی طالبہ کے پھانسی لے کر خودکشی کرلیے جانے کی واردات تعلقہ کے کوناجے پولیس تھانہ حدود میں پیش آئی ہے۔ مہلوک طالبہ کی شناخت محمد یوسف کی بیٹی شاہنہ(15) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ طالبہ کو خود کے گھر میں پنکھے سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔ خودکشی کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہے ، پولیس اس پورے معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے۔بتایا جارہا ہے کہ محمد یوسف بیرونِ ملک مقیم ہے۔ کوناجے پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ 

ڈیزل سے بھری لاری کھائی میں جاگرا : ڈرائیور شدید زخمی 

موڈی گیرے 22؍ اپریل 2017(فکروخبرنیوز) ڈیزل سے بھری لاری بے قابو ہوکر کھائی میں گرنے کی واردات چیرماڈی میں آج پیش آئی ہے۔ لاری میں تقریباً بیس ہزار لیٹر موجود تھا ، حادثہ میں ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا ہے جس کی شناخت لوکیش کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ ٹینکر منگلور سے بھدراوتی جانے کے دوران چیرماڈی گھاٹ پر بے قابو ہوگیا اور دو سو فٹ گہرے کھائی میں جاگرا۔ اطلاع ملتے ہی بناکل پولیس تھانہ کے پولیس اہلکار جائے واردات پر پہنچے اور تحقیقات شروع کردیں۔ حادثہ میں ڈرائیور کو شدید چوٹیں پہنچی ہیں او راس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ مقامی لوگوں نے ڈرائیور کو ایمبولنس کے ذریعہ اسپتال پہنچایا۔ کسی بھی ناگہانی حادثہ سے بچنے کے لیے پولیس اہلکاروں اور فائربریگیڈ عملہ نے پوری تیاری کرلی ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹینکر کھائی سے اس وقت تک نہیں نکالا جائے گا جب تک اس میں موجود ڈیزل دوسری لاری میں نہ ڈالا جائے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا