English   /   Kannada   /   Nawayathi

فیس بک معاشقہ :اپنے شوہر کو چھوڑ کر ستائیس سالہ نوجوان سے رچائی شادی (مزید ساحلی خبریں )

share with us

خاتون نے اس کے لیے ایک ٹیچر کی دسویں جماعت کا مارکس کارڈ پر اپنی تصویر چسپاں کردی جس کی عمر بھی چوبیس سال تھی اور اس طرح سب رجسٹرار کو دھوکہ دے نوجوان سے شادی کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ ادھر گمشدگی کی رپورٹ درج ہونے کے بعد خاتون کی تلاشی میں مصروف پولیس کو جب اس کے کیرلا میں ہونے کا پتہ چلا تو اسی وقت کیرلاکی پولیس سے رابطہ کرنے کے بعد معاملہ سے آگاہ کیا۔ لڑکے کو مذکورہ پورا سچ اس وقت معلوم ہوا جب اس کے گھر تحقیقات کے لیے پولیس آئی اور خاتون کے تعلق سے کئی ایک انکشافات کیے۔ غیر مصدقہ ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق کیرلا پولیس تحقیقات میں کرناٹکا پولیس کا تعاون نہیں کررہی ہے اور خاتون کو اس کے پہلے شوہر کے پاس لوٹانے کے لیے بھی کوئی اقدام نہیں کررہی ہے۔ فی الحال خاتون پر بغیر طلاق کے دوسری شادی رچانے اور جعلی پیدائشی تصدیق نامہ شادی کے لیے جمع کیے جانے کے الزامات ہیں ۔ 

بس اور کار کے درمیان بھیانک تصادم ، پانچ افراد ہلاک 

ساگر 20 اپریل 2017(فکروخبرنیوز)بس اور کار کے درمیان پیش آئے تصادم میں پانچ افراد کے ہلاک ہونے کی واردات تعلقہ کے مضافاتی علاقہ منچھلے میں پیش آئی ہے۔ مہلوک افراد میں تین مرد اور دو خواتین شامل ہیں جو سورب تعلقہ کے ندا ہلی کے مقیمین ہیں۔ حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ کار کو پوری طرح نقصان پہنچا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کار ڈرائیور ایک بائک سوار کو بچانے کی کوشش میں مخالف سمت سے آرہی تیز رفتار بس سے ٹکراگئی جس کی وجہ سے پانچ افراد موقعۂ واردات پر ہی ہلاک ہوگئے۔ ساگر پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔

ضمانت پر رہا مفرور ملزم کو 23سال بعد حراست میں لیا گیا 

منگلور 20؍ اپریل 2017(فکروخبرنیوز ) منشیات کے الزام میں ضمانت پر رہا ہونے والے ایک شخص کو کسٹم افسران 23سال بعد حراست میں لینے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ ملزم کو 1994میں پولیس نے منشیات فروختگی کے الزام میں گرفتار کیا تھا لیکن ملزم ضمانت پر رہا ہونے میں کامیاب رہا لیکن دوبارہ کبھی عدالت میں حاضر نہیں ہوا۔ کسٹم افسران نے اسے دوبارہ اڈپی سے گرفتار کیا ہے۔ملزم کی شناخت بی انصار (50) کی حیثیت سے کرلی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق 9؍ فروری 1994میں منشیات کی فروختگی میں گرفتار کیا گیا اور ملزم کے پاس سے 35لاکھ روپئے مالیت کی نشہ آور اشیاء ضبط کرلیں۔ ملزم کی عدالتی کی پیشی کے بعد عدالت نے اسے ضمانت پر رہا کردیا جس کے بعد سے وہ لاپتہ تھا اورکچھ ہی دن قبل اسے دوبارہ گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم کو جج کے ایس بلاگی کے روبرو پیش کیا گیا جنہوں نے اسے عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا