English   /   Kannada   /   Nawayathi

منگلور ایر پورٹ پر پھر پیش آئی سونا اسمگلنگ کی واردات (مزید ساحلی خبریں )

share with us

ڈی آر آئی ڈپٹی ڈائریکٹر ونایک نے کہا کہ عبدالرزاق ملک کے مختلف شہروں کے ایرپورٹ کے ذریعہ سونا اسمگل کیا کرتا تھا۔ اس سے قبل منگلور کے علاوہ ، ممبئی ، دہلی ، احمد آباد ، چنئی ، کوچی ، کوزیکوڑے ، بنگلور ، گوا اور لکھنو وغیرہ کے ایرپورٹ پر سونا اسمگل کرنے میں کامیاب ہوچکا ہے۔ افسران کے مطابق ملزم سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ 

آوارہ کتوں کے حملہ میں پانچ سالہ بچی جاں بحق 

کلبرگی 22؍ اپریل 2017(فکروخبرنیوز) کملاپور تعلقہ کے کالامندرگی علاقہ میںآوارہ کتوں نے ایک بچی کی جان لیے جانے کی واردات پیش آئی ہے۔ بچی کی شناخت نندنی (5) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو اروند جادھو اور رینوکا کی بیٹی ہے۔ اطلاعات کے مطابق آج قریب ساڑھے بارہ بجے بچی کی ماں سورہی تھی اس دوران بچی گھر کے باہر چلی گئی اور کھیلنے لگی۔ بچی کو اکیلا دیکھ کر کتوں نے بچی کو گھیرلیا اور اسے کاٹتے ہوئے شدید زخمی کردیا۔ بچی نے زخموں کی تاب نہ لاکر اپنی آخری سانس لیں۔ دوسری جانب پریشان ماں کی جانب سے تلاشی کے دوران بچی گھر کے باہر ملی جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جہاں اسے مردہ قرار دیا گیا۔ بتایا جارہا ہے کہ کتوں نے اس کی گردن ، سر اور گلے پر گہرے زخم کے نشانات چھوڑے تھے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا