English   /   Kannada   /   Nawayathi

جمعیۃ الحفاظ کا اجلاس عام کا انعقاد :مسابقۂ حفظ قرآن کا لیا گیا جائزہ

share with us

مولانا موصوف نے معاشرہ میں حفاظ کرام کے مقام ومرتبہ سے آگاہ کرتے ہوئے معاشرہ میں رہنے کے رہنما اصول بھی بیان کیے ۔ مولانا محمداقبال نائطے ندوی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی اس امانت کا بار اٹھانے سے پہاڑوں نے بھی انکار کردیا لیکن اس ناتواں انساں کے کندھوں پر اس کی ذمہ داری ڈالی گئی اور اس کا سب سے بڑاثبوت ہے کہ اس کے لیے اللہ تعالیٰ بڑوں کابھی انتخاب کرتا ہے اور ننھے منے معصوم بچوں کا بھی جو اپنے معصوم انداز میں اللہ کا کلام پڑھتے ہیں۔ ہمیں اس نعمت پر اللہ تعالیٰ کا بیحد شکر بجالا چاہیے کیونکہ شکر ادا کرنے سے نعمتوں میں اضافہ کی بات قرآن کریم میں کہی گئی ہے۔مولانا نے مزید کہا کہ قرآن خدا کی طرف سے عطا کردہ ایک امانت ہے اور ہمیں اس کا حق ادا کرنے کے لیے ہمیشہ تیار رہنا چاہیے ۔ صرف قرآن کریم کے عظیم الشان جلسے منعقد کرنے پر ہمیں خوش ہونے کے بجائے اپنی زندگیوں میں حقیقی طور پر اس کو منتقل کرنے والے کی فکر ہمارے اندر پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ جنرل سکریٹری مولانا عرفان ایس ایم ندوی نے رمضان المبارک کی آمد اور حفاظ کرام کی ذمہ داریو ں کے تعلق سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں قرآن کریم صرف رمضان کے لیے یاد نہیں کرنا ہے بلکہ زندگی بھر اس کوپڑھتے رہنا ہے اورجب تک ہماری سانس باقی ہو اس کو پختہ یاد رکھنا ہے۔ مولانا نے اس موقع پر حفاظ کرام کی جانب سے ہونی والی غفلت اور لاپراہیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے آئندہ اس سے اجتناب کرنے اور قرآن کریم کاصحیح طور پر حق ادا کرنے کی کوشش کی تلقین بھی کی۔ صدر جمعےۃ الحفاظ بھٹکل مولانا نعمت اللہ عسکری ندوی نے تمام ممبران کو مسابقۂ حفظ قرآن کے کامیاب انعقاد پر دلی مبارکبادی پیش کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کریم سے غفلت برتنے پر اللہ تعالیٰ ہمیں ذلیل کرے گا ، انہوں نے مزید کہا کہ ہم کو اللہ نے جو عزت دی ہے وہ قرآن کی نسبت کی وجہ سے ہے اور قرآن کریم سے نسبت ختم کرنے پر اللہ عزت کے بلندیوں پر پہنچانے کے بجائے ہمیں ذلیل وخوار کرے گا۔ اس موقع پر مولانا رحمت اللہ رکن الدین ندوی اور مولانا محمد امین ندوی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ اسی اجلاس میں ادارہ فکروخبر کی جانب سے اعلان شدہ انعامات تقسیم کیے گئے۔دعائیہ کلمات اور بہترین ظہرانہ کے ساتھ یہ نشست اپنے اختتام کو پہنچی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا