English   /   Kannada   /   Nawayathi

مشہورصحافی جمیل اختر لکھنو کی دفتر فکروخبر آمد (مزید اہم ترین خبریں )

share with us

ایڈیٹر فکروخبر نے مہمان کے سامنے ادارہ فکروخبر بھٹکل کا تعارف پیش کرتے ہوئے اس کی خدمات کا بھی تذکرہ کیا جس پر انہوں نے اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے مزید اس کام کو آگے بڑھانے کی بات کہی۔ ملحوظ رہے کہ مذکورہ مہمان دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنو کے نائب مہتمم حضرت مولانا عبدالعزیز صاحب ندوی نے کے مہمان تھے۔ مہمان کے ساتھ حضرت مولاناعبدالعزیز صاحب ندوی کے فرزند مولانا عثمان غنی خلیفہ ندوی بھی موجود تھے۔ 

کنویں میں گرکر نوجوان کی موت 

کاسرگوڈ 19؍ اپریل 2017(فکروخبرنیوز) پیر پھسل کر کنویں میں گر نے سے ایک نوجوان کی موت واقع ہونے کی واردات ہاڈے سرمیں آج پیش آئی ہے۔ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت عبدالرحمن (32) مقیم ہاڈے سر کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ نوجوان اپنے بغیچہ میں چلنے کے دوران کنویں کے قریب اس کا پیر پھسل گیااور سیدھے کنویں میں جاگرا جس کی وجہ سے اسے سخت چوٹیں پہنچی اور زخموں کی تاب نہ لاکر اس نے کنویں میں ہی آخری سانس لیں۔ بتایا جارہا ہے کہ جس وقت یہ کنویں میں گرابغیچہ میں کوئی موجود نہیں تھا او راس کی چیخ وپکار سن کر کوئی آگے نہیں بڑھا ۔ مقامی لوگوں کی جانب سے تلاشی کے بعد واردات کا پتہ چلا ، فائر بریگیڈ عملہ نے آکر لاش کنویں سے باہر نکالی۔ کاسرگوڈ پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ 

منگلور : سڑک کے کنارے واقع چھوٹی دکانیں کارپوریشن نے نکال دیں

منگلور 19؍اپریل 2017(فکروخبرنیوز) یہاں کے ہمپن کٹا نامی علاقہ میں سڑک کے کنارے چھوٹی چھوٹی دکانیں منگلور کارپوویشن نے نکالتے ہوئے سامان بھی ضبط کرلیے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ ایم سی سی نے پولیس کی موجودگی میں آج صبح چھاپہ مارکار روائی کی اور فوری طور پرجے سی بی کی مدد سے د کانیں وہاں سے ہٹادیں۔ سینٹرل مارکیٹ میں موجود کئی دکانداروں نے کارروائی کی مخالفت کی اورافسران سے اس کی وضاحت بھی طلب کی لیکن افسران نے ایک نہیں سنی اور سینٹر مارکیٹ میں موجود غیر قانونی دکانیں ہٹادیں۔ ایم سی سی افسران سے اس بات کی وضاحت بھی کی کہ یہ کارروائی شہریو ں کی جانب سے کی گئی شکایات کے بعدہی کی گئی ہے جس میں عوام نے اس مارکیٹ میں بڑھتی دکانوں کی تعداد دیکھتے ہوئے عوام کو ہونی والی تکالیف کا تذکرہ کیا تھا۔

اے سی پی پر حملہ کرنے والے نوجوان پولیس حراست میں 

منگلور 19؍ اپریل 2017(فکروخبرنیوز) اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس پر ہیلمٹ کے ذریعہ حملہ کیے جانے والے ملزم کو حراست میں لیے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس کی شناخت راجیندر اور ملزم کی شناخت کارتک (21) مقیم سورتکل کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق پنجی موگرو میں کارتک اے سی پی راجیندر کے پاس آیا اور ایک بس ڈرائیور کی جانب سے بدتمیزی کرنے کی شکایت کی جس پر اے سی پی نے اسے کاوور پولیس تھانہ میں شکایت درج کرانے کا مشورہ دیا۔ اے سی پی کے اس رویہ سے ناراض نوجوان نے ہیلمٹ سے اس پر حملہ کردیا اور فرار ہونے کی کوشش کی لیکن موقع پر موجود دیگر پولیس اہلکاروں نے اسے گرفتار کرلیا۔ کاوور پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا