English   /   Kannada   /   Nawayathi

جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے سابق مہتمم حضرت مولانا سید ارشاد علی ندوی بھوپالی رحمه اللہ* کے سانحہ ارتحال پر تعزیتی اجلاس کا انعقاد

share with us

تربیتی اعتبار سے مولانا بڑے حساس تھے، ہر چھوٹی چیز پر نظر رکھتے، اور حکمت عملی سے اس کی اصلاح کی فکر کرتے، جامعہ کی تعلیمی وتربیتی فکر کے ساتھ جامعہ کی دیگر ضروریات کی تکمیل کے سلسلہ میں فکرمند رہتے، مرحوم ایک بڑے ادیب تھے، ہر بات کو اس کے سلیقہ کے ساتھ کہنے کا ہنر رکھتے تھے، بامحاورہ ترجمہ کرنے میں کمال رکھتے تھے، آپ قوی الحافظة تھے، نیز آپ بارعب شخصیت تھے، بسیط العلم والجسم تھے، قیام اللیل آپ کے معمولات میں سے تھا، ذکر سے زبان تر رہتی، جامعہ سے رخصتی کے بعد بھی اہل جامعہ و اہل بھٹکل سے خاصہ ضبط و تعلق رہا۔ 
واضح رہے کہ گذشتہ 5 سالوں سے جامعہ کو اپنے محسنین کی وفات سے بڑا خسارہ ہوا ہے۔ یقینا جامعہ قدیم اور بنیادی محنت کرنے والے محسنین کی کوششوں اور اسلاف کی فکروں کے باعث آج اس مقام پر ہے اور جس کے دامن میں رہ کر ہم فیض یاب ہورہے ہیں۔ لہذا معمول بنائیں کہ ہم اپنے محسنین کو ہر دعا میں شامل کریں۔
ان تمام باتوں کا اظہار آج کے مقررین مہتمم جامعہ اسلامیہ بهٹکل مولانا مقبول صاحب کوبٹے ندوی کے ساتھ مولانا عبدالعظیم صاحب قاضیا ندوی، مولانا الیاس صاحب ندوی، مولانا انصار صاحب خطیب ندوی مدنی، مولانا شعیب صاحب ندوی، مولانا زبیر صاحب ندوی، مولانا طلحہ صاحب ندوی اور مولانا سعود صاحب ندوی نے کی، اخیر میں مولانا خلیل الرحمن صاحب منیری کے صدارتی کلمات اور دعا پر جلسہ کا اختتام ہوا-دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کی بال بال مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو نور سے بھر دے، اور ان کے احسانات کا بدلہ جنت الفردوس میں مقام علیین سے عطا فرمائے۔ آمین

علاقات عامہ :جامعہ اسلامیہ بھٹکل

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا