English   /   Kannada   /   Nawayathi

کار ڈیوائیڈر سے جا ٹکرا ئی ۔۔۔۔پانچ طلبہ زخمی(مزید ساحلی خبریں )

share with us

باپ کو قتل کر نے اور بھا ئی پر قاتلا نہ حملہ کے جرم میں چھوٹا بیٹا گرفتار

منگلورو۔16؍اپریل۔2017،(ٖفکرو خبر نیوز) باپ بیٹوں کے درمیان مشتبہ جا ئیدادکو لیکر جا ری تنا زعہ میں بیٹے نے جا ئیداد کے خا طر اپنے باپ کی جان لی تو دوسری طرف بھا ئی پر حملہ کر تے ہو ئے اس کو بھی زخمی کردیا ہے ، 14؍ اپریل کو یہ بات منظر عام پر آئی تھی کہ پاول گواس(83)کا ایک نا معلوم شخص کے ہا تھوں کا قتل کیا گیا ہے ،جب کہ اس کے بیٹے اسٹینی پر بھی ایک نا معلوم فرد کی طرف سے حملہ کر دیا گیا ہے ،اس سلسلہ میں جب پو لیس نے تحقیقات شروع کر دی توپتہ چلا ہے کہ اس خو نی داستاں کے پیچھے پاول گوا کے تیسرے بیٹے ڈولفی گواس(35)کا دماغ کام کرر ہا ہے ،اور اس پو رے کھیل میں ڈولفی کا ہاتھ ہے ،جس کی بنا پر آج صبح قریب 12 بجے کارکلا میں ڈولفی کو گرفتار کر لیا گیا ،پو لیس کمشنر چندر شیکھر نے پریس ریلیز جا ری کر تے ہو ئے ان با توں کا اظہار کیا ،صحا فیوں سے بات چیت کر تے ہو ئے پو لیس کمشنر چندر شیکھر نے کہاکہ ڈو لفی کوحرا ست میں لے کرہم نے اس سلسلہ میں اس سے پو چھ تا چھ کی تو خود ڈولفی نے اس بات کا نکشاف کیا کہ دو سال قبل جب اس کی ماں کی لاش گھر کی چھت سے لٹکی ہو ئی حالت میں پا ئی گئی تو گھر والوں نے ماں کی موت کا ذمہ دار مجھے ٹہرا یا اور مجھ پر الزامات کی بارش کردی ،جب خا ندان والوں کی طرف سے میرے ساتھ یہ سلوک کیا گیا تو میں بہت دکھی ہوا ،پھر اس پر متضاد یہ کہ میرے والد نے مجھے گھر سے نکال با ہر کر دیا ، سو نے کے زیورات سمیت میرے جو دیگر سامان تھے اس میں سے بھی کچھ حصہ میرے ہا تھ نہ لگا ، جب کہ اس وقت میرے اور میرے والد کے ما بین زمین کے سلسلہ میں کچھ تنا زعہ بھی نہ تھا ،اس دورانباپ کے خلاف نفرت نے میرے اندر جگہ بنا لی ، دو دن قبل میں اپنے باپ کے گھر گیا اور باپ کے سرکو دیوار سے ٹکرا کر ان کو موت کے گھاٹ اتار دیا ، اور اپنے بڑے بھا ئی اسٹینی کے انتظار میں وہیں پر بیٹھ گیا جو چرچ گیا ہوا تھا ، جب وہ اپنے گھر لوٹ کر گاڑی پارک کر رہا تھا کہ میں نے اس پر حملہ کر دیا ،اور میرا خیال یہ تھا کہ اس کا بھی کام تمام ہو چکا ہے،اس بنا پر میں فورا وہاں سے فرار ہو گیا ،جب کہ اسٹینی زخمی ہوا تھا ،چندر شیکھر نے گفتگو کر تے ہوئے مزید کہا کہ اسٹینی نے ان سب باتوں کی شکا یت درج کر تے ہو ئے اپنے بھائی کے خلاف کیس درج کر لیا ، ان شکا یات کی بنیاد پر پو لیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ،جس کے بعدیہ سب حقا ئق منظر عام پر آئے ،اس معاملہ کو سلجھا نے اور کیس کو حل کر نے میں پو لیس افسران کی ایک بڑی ٹیم کا دخل رہا ہے۔

سڑک حادثہ میں ماں بیٹا ہلاک 

کاسرگوڈ : 16؍اپریل (فکروخبر نیوز) کاسرگوڈ کے پرلڈکا نامی علاقہ میں بس کی زد میں آنے سے ماں اور ایک معصوم بچہ کے ہلاک ہونے اور دو افراد کے زخمی ہونے کا افسوسناک حادثہ اتوار 16اپریل کوپیش آیا ہے ، مہلوک کی شناخت رجنی (30) اور اس کے دیڑھ سالہ بچے رتھدیو کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ، جبکہ رجنی کی ماں اور اس کی تین سالہ بیٹی اس حادثہ میں سخت زخمی ہوگئے،جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے ،،ذرائع کے مطابق رجنی اپنی ماں اور دو بچوں سمیت اپنے کسی رشتہ دار کے گھر جا نے کے دوران بس پر سوار ہو رہی تھی کہ ڈرائیور نے اچانک بس آگے بڑھادی ،جس کی بناء پر بس پر سے اس کی گرفت چھوٹ گئی اور رجنی اور اس کا بیٹا بس کی زدمیں آنے سے ہلاک ہو گئے جبکہ اس کی بیٹی اور ماں سخت زخمی ہوگئے ہیں، جنہیں علاقہ کے ہسپتال بھرتی کرایا گیا ہے،ذرائع کے مطابق بس پر سوار مسافررجنی اوردیگر بس پر چڑھنے والوں کے لئے گاڑی روکنے پرڈرائیور کو زور بھی دے رہے تھے لیکن ڈرائیور نے کسی کی نہ سنتے ہوئے بس آگے بڑھا دی ،ڈرائیور کی لاپرواہی کی بناء پر یہ حادثہ پیش آنے کی بات سامنے آئی ہے ،لاش کو کو پوسٹ مارٹم کے لئے کاسرگوڈ سرکاری ہسپتال منتقل کیا گیا ہے بڈڈکا پولس تھانہ میں معاملہ کی رپورٹ درج کی گئی ہے

سڑک حادثہ میں ایک نوجوان جاں بحق

منگلور:16؍اپریل (فکروخبر نیوز) تیز رفتار بس کی ٹکر کے نتیجہ میں ایک نوجوان کے ہلاک ہونے کا حادثہ یہاں پنمبور کسٹم آفس کے قریب پیش آیا ہے ، مہلوک کی شناخت عبد الاکرام کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ، بتایا جا رہا ہے کہ اکرام اپنی honda activa پر سوار منگلور کی جانب جا رہا تھا کہ تبھی ایک تیز رفتار بس اس سے جا ٹکرائی جس کے نتیجہ میں اکرام کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی ، اکرام سٹی کے ہوٹل میں ملازمت کیا کرتا تھا ، پنمبور پولس تھانہ میں معاملہ درج کر لیا گیا ہے 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا