English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے زیر اہتمام دوروزہ ورکشاپ کا انعقاد (مزید ساحلی خبریں)

share with us

ملحوظ رہے کہ یہ پروگرام صرف اٹھارہ سال سے تےئیس سال تک کے طلباء کے لیے مخصوص ہے۔، دلچسپ بات یہ ہے کہ پروگرام کے لیے ایک مرتبہ مینگو فارم کے حدود میں داخل ہونے کے بعد دوبارہ واپس نہیں آسکتے۔ یہ طلباء کل شام تک وہیں مقیم رہیں گے اور مختلف پروگراموں میں شرکت کریں گے۔ 

منگلور : تیز رفتار بس اسکوٹر سے ٹکراگئی :نوجوان جاں بحق 

منگلور 15؍ اپریل 2017(فکروخبرنیوز ) تیز رفتار بس اسکوٹر سے ٹکرانے کے بعد اسکوٹر سوار کے موقعۂ واردات پر جاں بحق ہونے کی واردات پنمبور میںآج صبح پیش آئی ہے۔ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت عبدالاکرام ابن محمد شریف مقیم سونل کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ بتایا جارہاہے کہ ہوٹل منیجمنٹ کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ گولڈ فنچ ہوٹل میں ملازمت کررہا تھا۔ آج صبح اپنے معمول کے مطابق گھر سے ہوٹل جارہا تھا ، اس دوران ایک تیز رفتار بس پیچھے سے اس کی اسکوٹر سے ٹکراگئی جس کیو جہ سے وہ زمین پر آرہا اور بس کی زد میں آکر اپنی آخری سانس لی۔ پنمبور پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ 

بھاسکرشیٹی قتل معاملہ :قتل کے الزام میں زیر حراست بیوی کی ضمانت رد 

اڈپی 15؍ اپریل 2017(فکروخبرنیوز) اڈپی کے مشہور تاجر بھاسکر شیٹی قتل معاملہ کے الزام حراست میں لی گئی اس کی بیوی راجیشور ی کی ضمانت کی عرضی ہائی کورٹ نے مسترد کردی ہے۔اطلاعات کے مطابق اس معاملہ پر سنوائی کرتے ہوئے جج دنیش کمار نے کہا کہ اس پرلگے الزامات کے ٹھوس ثبوت ہونے کی وجہ سے اس کو ضمانت پر رہا نہیں کیا جاسکتا ہے۔ وکیل نے جج کے سامنے اپنے دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ راجیشوری نے کو ضمانت اس وجہ سے نہیں دینی چاہیے کیونکہ وہ مالدار ہونے کی وجہ سے ثبوت مٹا سکتی ہے۔ جج کے دلائل سننے کے بعد راجیشوری کی ضمانت کی عرضی مسترد کردی۔ ملحوظ رہے کہ سال جولائی 2016میں بھاسکر شیٹی کا اس کی بیوی ،بیٹے اور نرنجن بھٹ نامی نوجوان نے مل کر قتل کرکے ثبوت مٹانے کی کوشش کی۔ بھاسکر شیٹی کی والدہ گلابی شیٹی نے پولیس تھانہ میں اپنے بیٹے کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ اس کی بہو نے ہی بیٹے کا قتل کردیا ہے جس کی تحقیقات کرتے ہوئے پولیس نے مقتول کی بیوی راجیشوری ، اس کا بیٹا نونیتھ اور نرنجن بھٹ کو گرفتار کیا تھا۔ 

ہائی ٹینشن بجلی تار کے جھٹکے سے ایک نوجوان جاں بحق ، دوسرا شدید زخمی 

منگلور 15؍ اپریل 2017(فکروخبرنیوز) غیر استعمال شدہ بورویل کے پائپ نکالنے کے دوران بجلی کے جھٹکے سے ایک نوجوان کے جاں بحق اور دوسرے کے شدید زخمی ہونے کی واردات کوٹاکاروبیری نامی علاقہ میں پیش آئی ہے۔ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت عثمان (20) مقیم کوناجے اور زخمی نوجوان کی شناخت شریف (25) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق خلیل نامی کنٹراکٹر نے غیر استعمال شدہ بورویل کے پائپ نکالنے کے لیے چھ نوجوانوں کو مزدوری پر رکھا تھا۔ مزدوروں نے چار پائب آسانی نکال لیے ،پانچواں پائپ نکالنے کے دوران بورویل کے اوپر واقع بجلی کے ہائی ٹینشن تار سے لگ گیا جس کی وجہ سے عثمان نے موقعۂ واردات پر ہی دم توڑدیا جبکہ شریف کو سخت زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ۔ بتایا جارہا ہے کہ عثمان اکلوتا بیٹا ہے اور ملازمت نہ ملنے سے پریشان ہوکر خلیل نے اسے مزدوری پر رکھا تھا۔ الال پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ کنٹراکٹر فرار ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا