English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل کے ایک گھر میں چوری کی واردات:نقدی اور قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار(مزید اہم ترین ساحلی خبریں )

share with us

اس کے علاوہ گھر کے آس پڑوس والے دو گھر میں بھی کوئی افراد مقیم نہیں ہیں اور اسی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چوروں نے اس گھر کو نشانہ بنایا۔ پولیس تھانہ میں معاملہ درج کیے جانے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ 

چالیس لاکھ مالیک کے گانجہ کے ساتھ ایک شخص گرفتار 

کمبلے 08؍ فروری 2017(فکروخبرنیوز) ایکسائز محکمہ کے افسران کی جانب سے کمبلے ریلوے اسٹیشن پر چالیس لاکھ مالیت کے گانجا کے ساتھ ایک شخص کو گرفتار کیے جانے کی خبر فکروخبر کوموصول ہوئی ہے۔ ملزم کی شناخت رتیش (40) مقیم تروندنا پورام کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص پر الزام ہے کہ وہ ضلع کے مختلف علاقوں میں گانجا فراہم کیا کرتا تھا۔ ضبط شدہ گانجا18.750 کلو گرام تھا ، پولیس ملزم سے مزید تحقیقات کررہی ہے۔ 

سوجنیا قتل معاملہ میں سی بی آئی عدالت نے مزید تحقیقات کے احکامات جاری کیے 

بنگلور 08؍ فروری 2017(فکروخبرنیوز)ضلع جنوبی کنیرا کے دھرمستھلا کے قریب اجرے نامی گاؤں کی مقیم اور ایس ڈی ایم کالج کی سال دوم کی طالبہ سوجنیا کے قتل معاملہ میں سی بی آئی کورٹ نے مزید تحقیقات کے احکامات جاری کیے ہیں۔ اب تک اس معاملہ میں بارہ افراد نے عدالت میں گواہی دی ہے۔ سی بی آئی خصوصی عدالت نے نومبر 2016کو ملک جین ، ادئی جیناور دھیرج جین ان تین افراد کو عدالت میں حاضری کا ایک سمن بھیجا تھا ، سمن بھیجنے کی بنیاد یہ بتائی جارہی ہے کہ مقتولہ کے والد چندرپا نے دائرکردہ پیٹیشن میں اس بات کا خلاصہ کیا تھا کہ مذکورہ تین افراد اس کی بیٹی کے قتل میں ملوث ہوسکتے ہیں۔ مذکورہ ملزمین نے سیدھے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرنے کے بعد سمن پر روک لگادی ۔ اس سے قبل استغاثہ کی ثبوت کی بنیاد پر عدالت نے کہا تھا کہ اس واردات میں دو سے زیادہ افراد ملوث ہیں اور اہم ملزم سنتوش راؤ نے ساؤجنیا کی عزت نہیں لوٹی ہے اور نہ قتل کیا ہے۔ ملحوظ رہے کہ سوجنیا (17) لاش دھرمستھلا کے قریب 10؍ اکتوبر 2012کو بازیافت ہوئی تھی جس کے بعد ریاستی حکومت نے سی بی آئی جانچ کا حکم دیا تھا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا