English   /   Kannada   /   Nawayathi

اراضی تنازعہ معاملہ میں ایک خاتون اور دو بچوں سمیت چار افراد زخمی (مزید اہم ترین خبریں)

share with us

عینی شاہدین نے پولیس کو اطلاع کرنے کے بعد پولیس جائے واردات پر پہنچی۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس نے زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرنے کی بات کہتے ہوئے اپنے ساتھ چلنے کو کہا ، پولیس پر الزام ہے کہ انہوں نے زخمیوں کو اسپتال میں علاج کے لیے لے جانے کے بجائے کولور جنکشن ہی میں بیچ راستہ پر ہی چھوڑدیا۔ پنمبور پولیس کی اس بے رحمانہ رویہ پر مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ ڈی وائی ایف آئی تنظیم کے کارکنان نے سخت احتجاج کیا اور پولیس کمشنر سے معاملہ کی مکمل تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا ۔ ذرائع کے مطابق ابھی تک اس بات کا پتہ نہیں چل پایا کہ پولیس کن وجوہات کی وجہ سے زخمیوں کو بیچ راستہ پر چھوڑ کر گئی ہے۔ احتجاج کی وجہ سے ٹرافک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ 

شیموگہ : کالج میں طالبات کے برقعہ پہننے پر اعتراض کا معاملہ 

زعفرانی شال نہ نکالنے پر طلباء کے ایک گروہ نے طالب علم کو کیا زدوکوب 

شیموگہ 07؍ فروری 2017(فکروخبرنیوز) زعفرانی شال نکالنے کے انکار کرنے پر چند طلبا ء کی جانب سے ایک طالب علم کو زدوکوب کیے جانے کی واردات یہاں ایک سرکاری ڈگری کالج میں پیش آئی ہے۔ کالج کے ذمہ داروں کے مطابق بی بی ایم سال اول کا طالب علم شرتھ آج صبح زعفرانی شال کے ساتھ کالج میں داخل ہوا جس پر بی بی ایم کے سال دوم کے چند طلباء نے اس پر اعتراض جتاتے ہوئے شال نکالنے کے لیے کہا جس پر مذکورہ طالب علم نے شال نکالنے سے انکار کردیا اور درجہ میں طالبات بغیر برقعہ پر بیٹھنے کی بات کہی جس پر طلباء مشتعل ہوگئے اور اسے زدکوب کیا۔ واردات کے منظر عام پر آتے ہی کالج انتظامیہ نے فوری طور پر پولیس کواطلاع دی جنہو ں نے موقعہ پر پہنچ کر حالات کو قابو میں لیا ۔ پولیس نے اس معاملہ میں چھ طلباء کو حراست میں لیا ہے جن شناحت سید احمد ، فیض اللہ بیگ ، ارشاد ، شرتھ ، ستیش اور ونئی کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ ایس ابھی نو کھرے نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ معمولی ہاتھا پائی ہوئی تھی جس کی وجہ سے کوئی زخمی نہیں ہوا ہے۔

اسکول ٹیچر کو معطل کرنے پر چھوٹے چھوٹے طلباء نے کیا احتجاج 

ٹیچر کو دوبارہ بحال کرنے کا مطالبہ ، پرنسپال نے احتجاج کی پرواہ نہیں کی 

کنداپور 07؍ فروری 2017(فکروخبرنیوز) اپنے محبوب ٹیچر کو اسکول ہیڈ ماسٹر کی جانب سے اچانک معطل کرنے پر طلباء کی جانب سے احتجاج کیے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ یہ واقعہ بی ایم ایڈیڈ اسکول میں پیش آیا ہے جہاں طلبا ء نے اس وقت تک کلاس میں نہ جانے کا فیصلہ کیا جب تک ان کے پسندیدہ ٹیچر کو بحال نہ کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ اسکول میں ناگراج پچھلے دو سالوں سے انگریزی کے استاد تھے ۔ اسکول ہیڈ ماسر بالاچندرا نے اچانک ان کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ وہ اسکول میں طلباء کے سب سے زیادہ پسندیدہ استاد شمار کیے جاتے تھے ، طلباء نے ہیڈ ماسٹر کے اس فیصلہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مذکورہ استاد کو دوبارہ بحال کرنے کا مطالبہ کیا ۔ذرائع کے مطابق بالا چندار شیٹی نے احتجا ج کرنے والے طلباء سے کہا ہے کہ طلباء کلاس میں حاضر نہ ہونے کی انہیں کوئی پرواہ نہیں ہے ۔ انہوں نے واضح طور پر احتجاجیوں سے کہا کہ ناگراج ٹیچر کو دوبارہ بحال نہیں کیا جائے گا۔ بتایا جارہا ہے ناگراج نے مقامی تعلیمی افسر سے اس اچانک لیے فیصلہ کی شکایت کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلہ سے طلباء کا نقصان ہوگا۔ 

دلت اہل خانہ کو کرایہ دار نے مندر سے دور رہنے کی دی ہدایات 

متعلقہ اہلِ خانہ نے پولیس تھانہ میں کی درج کی شکایت 

بنٹوال 07؍ فروری 2017(فکروخبرنیوز) بنٹوال میں کرایہ کے مکان میں رہنے والے ایک اہلِ خانہ کی جانب سے پولیس تھانہ میں کرایہ دار کے خلاف دلت ہونے کی بناء پر مندر سے دور رہونے کی ہدایات دینے پر ہراسانی کا معاملہ درج کیے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ متعلق اہلِ خانہ کی جانب سے پولیس تھانہ میں درج کی گئی شکایت میں ایچ ٹی دیویّا نے کہا کہ کرایہ دار باگیرتھ اور اس کی بیوی ممتھا مقیم موگراڈو نے دیویا اور اس کے اہلِ خانہ پر دباؤ بناتے ہوئے دلت طبقہ سے ان کا تعلق ہونے کی وجہ سے ان کو مقامی مندر سے دور رہونے کی ہدایات دی ہیں۔ دیویا کا کہنا ہیکہ حال ہی میں اس کی بڑی بیٹی پورنما کو ممتھا نامی خاتون نے مندر جانے سے روک دیا ہے۔ انہوں نے میرے نام ایک سمن بھیج کر بھی اس بات کی وضاحت کی ہے کہ چونکہ میں دلت ہوں اس لیے میں اور میرے اہلِ خانہ مندر سے دور رہیں۔ پولیس تھانہ میں اس سلسلہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا