English   /   Kannada   /   Nawayathi

عالمی خبریں

مظاہرین کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم واپس لے: امریکا

واشنگٹن:23/جولائی/2024ء(فکروخبر/ذرائع) امریکا نے بنگلادیشی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مظاہرین کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم واپس لے۔ امریکا نے بنگلادیش سے طلبہ مظاہرین کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم فوری واپس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے نیوز کانفرنس میں بنگلادیش میں پُرتشدد واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو بنگلادیش میں موبائل فون اور انٹرنیٹ کی بندش پر گہری تشویش ہے۔ انھوں نے کہا ہم بنگلادیشی حکومت سے

مزید پڑھئے

ایتھوپیا میں لینڈ سلائیڈنگ سے 157 افراد جاں بحق

23/جولائی/2024ء(فکروخبر/ذرائع)ایتھوپیا میں شدید بارشوں کے بعد لینڈسلائیڈنگ کے نتیجے میں ہلاک افراد کی تعداد 157 ہو گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق گزشتہ روز جنوبی ایتھوپیا کی علاقائی ریاست کے ضلع گوفا میں ایک حکام نے بتایا تھا لینڈ سلائیڈنگ سے کم از کم 50 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ حکام کا کہنا تھا کہ جنوبی ایتھوپیا میں 2 لینڈ سلائیڈنگ (مٹی کے تودے گرنے) کے بعد کم از کم 50 لاشیں نکالی گئیں۔ ضلع گوفا کے حکومتی ترجمان نے بتایا کہ کل رات شدید بارش ہوئی تھی،

مزید پڑھئے

الفتح اور حماس سمیت 14 فلسطینی دھڑے اختلافات ختم کرنے اور غزہ پر حکومت کے لیے ایک ’عبوری قومی مفاہمتی حکومت‘ کے قیام پر متفق

23/جولائی/2024ء(فکروخبر/ذرائع)چین میں ہونے والے مذاکرات میں الفتح اور حماس سمیت 14 فلسطینی دھڑے اختلافات ختم کرنے اور غزہ پر حکومت کے لیے ایک ’عبوری قومی مفاہمتی حکومت‘ کے قیام پر متفق ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج کی جانب سے انخلا کے حکم کے چند منٹ بعد جنوبی غزہ میں مشرقی خان یونس پر اسرائیلی فوج کی جانب سے فضائی اور زمینی حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں 77 فلسطینی شہید اور 200 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ غزہ کی وزارت صحت کے

مزید پڑھئے
More
Page 1 of 243  Next  >  Last»

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا