English   /   Kannada   /   Nawayathi

چین کے شیڈونگ میں خوفناک طوفان ، 5 افراد کی موت، 4000 ہیکڑ پر پھیلی فصلیں بری طرح متأثر

share with us

06؍جولائی 2024 : چین کے شیڈونگ میں جمعہ کے روز آئے زبردست طوفان نے تباہی کا نظارہ پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے پی نے مقامی میڈیا رپورٹس کے حوالے سے بتایا ہے کہ مشرقی چینی علاقہ شیڈونگ کے ایک شہر میں بونڈر کی شکل میں آئے طوفان نے پانچ لوگوں کی زندگی لے لی۔ اس طوفان میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں بیشتر کا علاج اسپتال میں چل رہا ہے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق طوفان جمعہ کی دوپہر ہیج شہر کے ڈوگمنگ اور جوان چینگ کاؤنٹی میں آیا جس میں تقریباً 88 افراد زخمی ہوئے۔ چینی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ 5 افراد کی موت سے متعلق تصدیق ہو چکی ہے، حالانکہ اموات کی تعداد میں اضافہ کے بھی اندیشے ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طوفان کے سبب 2820 گھر، 48 بجلی فراہمی لائنیں اور 4000 ہیکٹیر سے زیادہ علاقہ میں پھیلی فصلیں بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ ریاستی میڈیا کا کہنا ہے کہ مواصلات، بجلی اور پانی کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے۔ حالانکہ علاقے میں حالات اب بھی خراب ہیں۔ چینی محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بونڈر کی شکل میں طوفان عام طور پر چین کے جنوبی اور ساحلی علاقوں مثلاً گوانگڈونگ اور جیانگسو میں دیکھے جاتے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا