English   /   Kannada   /   Nawayathi

جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے ستاون فارغین کا قافلہ فضیلت کی تعلیم کے لیے دار العلوم ندوۃ العلماء روانہ

share with us

مولانا نے طلباء کو سفر کے آداب ملحوظ رکھنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اس پورے سفر میں ہم سے کسی شخص کو تکلیف نہ ہو ، اپنی ذات سے نہ کسی اپنے ساتھیوں کو تکلیف ہو اور نہ کسی دوسرے مسافروں کو آپ سے تکلیف پہنچیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اپنے سامان کی حفاظت کا خاص طور پر خیال رکھیں۔ عام طور پر یہ دیکھا جاتا ہے کہ اپنے سامان کو چھوڑ کر طلباء اپنے ساتھیوں کا سامان اٹھا تے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ میرا سامان کوئی اور اٹھالے گا جس سے پریشانیاں پیدا ہوتی ہیں اور تھوڑی سی چوک سے ہمیں سفرمیں کسی پریشانی کا باعث بن سکتی ہے ،اس لیے اپنے سامان کی حفاظت خود کریں۔ استاد حدیث جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا خواجہ معین الدین ندوی نے کہاکہ آپ علم دین کے حصول کے لیے جارہے ہیں اور آپ حضرات کو معلوم ہے کہ علم کے حصول کے لیے جانے والوں کے لیے اللہ کی مخلوقات دعائیں کرتی ہیں۔ مولانا نے مزید کہا کہ چونکہ مسافروں کی دعا قبول ہوتی ہے اس لیے سفر میں خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں۔ مولانا وصی اللہ ڈی ایف ندوی نے سفر کے آداب بیان کرتے ہوئے طلباء کے سامنے سفر کے متعلق مفید باتیں سامنے رکھیں۔ اس طرح کل شام دو اساتذہ مولانا وصی اللہ ڈی ایف ندوی اور مولانا میراں معظم ندوی کی قیادت میں ستاون طلباء کا یہ قافلہ دار العلوم ندوۃ العلماء کے لیے روانہ ہوا۔ انشاء اللہ بروز سنیچر یہ قافلہ دار االعلوم ندوۃ العلماء پہنچے گا۔ ملحوظ رہے کہ بھٹکل کے مشہور دینی درسگاہ جامعہ اسلامیہ سے فارغ ہونے والے طلبہ فضیلت کے لئے ہر سال ایشیاء کی مشہور دینی درسگاہ دارالعلوم ندوۃ العلماء جاتے ہیں۔


ایس ایس ایل سی امتحان میں باربار ناکامی کی وجہ سے لڑکی نے اپنی جان گنوادی

کارکلا 16؍جولائی(فکروخبر نیوز)ضلع منگلور کے آجیکر میں ایک لڑکی نے خود کو پھانسی سے لٹکا کر خودکشی کرنے کی خبر موصول ہوئی ہے،ذرائع کے مطابق آجیکر میں کڈتلا کے ساکن راجارام پجاری کی بیٹی ہرشتا پجاری (۱۶)اس سال ایس ایس ایل سی کے امتحان میں ناکام ہوئی تھی ،جس کی وجہ سے بعد میں ضمنی امتحانات میں شریک ہوگئی،مگر جیسے ہی اس کے اس مرتبہ بھی فیل ہونے کی خبر موصول ہوئی وہ سیدھے اپنے کمرے چلی گئی اور پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔


نیرچل میں ۱۸ سالہ طالب علم ندی میں ڈوب کر ہلاک

کاسرگوڈ16؍جولائی(فکروخبر نیوز)آج بعد ظہر کاسرگوڈ کے نیرچل میں ایک طالب علم کے ندی میں ڈوب کر انتقال کر جانے خبر فکر وخبر کو موصول ہوئی ہے،طالب علم کی شناخت میپوگری کے ساکن شہاب(۱۸)کی حیثیت سے کر لی گئی ہے،بتایا گیا ہے کہ شہاب اپنے تین ساتھیوں کے ساتھ ندی میں نہانے کی غرض سے گیا ہوا تھا،تھوڑی دیر بعد شہاب ڈوبنے لگا اس کو ڈوبتے دیکھ کر اس کے ساتھی چلانے لگے، بچوں کے چلانے کی آواز سن کر مقامی لوگ وہاں جمع ہوئے اور شہاب کو پانی سے نکالنے کی کوشش کرنے لگے مگر شہاب بچ نہیں پایا، میت کو پوسٹ مارٹم کے لیے کاسرگوڈجنرل ہسپتال منتقل کیا گیا ،بڈیڈکا پولیس تھانہ میں کیس درج کرلیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا