English   /   Kannada   /   Nawayathi

جماعت المسلمین بھٹکل کی سہ سالہ میعاد کے لیے عہدیداران کا انتخاب

share with us

جماعت کے تحت عوام نے طلاق وخلع کے مسائل کے علاوہ کئی جائیداد وخاندانی مسائل و جھگڑے بھی حل کیے ہیں اور الحمدللہ آج بھی جماعت ایک نئے جوش اور عزم کے ساتھ کام کررہی ہے۔ نو منتخب عہدیداران میں نائب صدر اول جناب عبدالرحیم جوکاکو صاحب نے کہا کہ جن مسائل کے حل کے لیے کورٹ کچہری کے سیکڑوں چکر کاٹنے پڑتے ہیں ماشاء اللہ وہ مسائل جماعت کے تحت قائم تصفیہ کمیٹی اطمینان کے ساتھ شرعی طریقے سے حل کررہی ہے جو آخرت کے لحاظ سے بھی ہمیں فائدہ مند ثابت ہوگا۔ اس موقع پر نو منتخب جنرل سکریٹری مولانامحمد طلحہ نواب رکن الدین ندوی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے نئے حوصلہ کے ساتھ کام کرنے کی جذبہ ظاہرکیا اور کہا کہ جماعت کے تحت جو کام ہورہا ہے الحمدللہ بہت بہتر طریقے سے ہورہا اور آئندہ بھی یہ کام بہتر طریقے سے ہی کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اس موقع پر جماعت کے مختلف ذمہ داران موجود تھے۔ 
مندرجہ ذیل افراد بالاتفاق بطور عہدیداران کے منتخب کے گئے ۔
صدر : جناب ماسٹر محمد شفیع صاحب شاہ بندری پٹیل 
نائب صدر اول : جناب عبدالرحیم جوکاکو صاحب 
نائب صدر دوم : جناب ایس جے سید ہاشم صاحب 
نائب صدر سوم : جناب قادر میراں صاحب پٹیل 
جنرل سکریٹری : مولانا محمد طلحہ نواب رکن الدین ندوی 
سکریٹری : مولانا محمد شعیب صاحب ائیکری ندوی 
معاون سکریٹری : مولانا محمد حسین جوکاکو ندوی 
خازن : جناب امباری عبدالعظیم صاحب 
محاسب : جناب ایس ایم سید ابوالقاسم صاحب 
ادارہ فکروخبرعہدیداران کی خدمت میں مبارکبادی پیش کرتا ہے اور دعاکرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان سے دین کی خدمت لے۔ آمین 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا