English   /   Kannada   /   Nawayathi

شرور سے تعلق رکھنے والے لاپتہ طالبِ علم کی لاش نستار ساحل سمندر سے بازیاب(مزید ساحلی خبریں)

share with us

بعد میں اسی نے گھر میں فون کرکے یہ اطلاع دی کہ وہ نستار کے ساحلِ سمندر پر ہے اور سمندر میں کود کرخودکشی کرنے والا ہے لہٰذا اس کو نہ ڈھونڈاجائے، اس کے بعد فون سویچ آف کرلیا تھا۔ ونایک بنگلور میں ایم بی اے کررہا تھا ، اور کسان طبقے سے تعلق رکھتا تھا۔


مزدور کا قتل ملزم گرفتار

بیلتنگڈی 04اپریل (فکروخبرنیوز ) کویور دیہات میں بنٹوال سے تعلق رکھنے والے ایک مزدور کے قتل کے الزام میں پولس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم کی شناخت سنجیوا پوجاری (45) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ، جب کہ مہلوک مزدور کا نام پدما پجاری بتایاگیا ہے، ملزم نے پرانی کسی عداوت کی وجہ سے تیز دھار ہتھیار سے پدما پجاری کاقتل کردیا تھا، یہ شخص بال کرشنا پجاری نامی شخص کے پاس مزدوری کررہا تھا۔ بیلتنگڈی پولس مزید تحقیقا ت کررہی ہے۔ 


آسام کے مزدور نے منگلور میں کرلی خودکشی 

منگلور 04اپریل (فکروخبرنیوز ) ریاست آسام سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی لاش یہاں ایک باغ میں درخت سے لٹکی ہوئی ملی ہے ۔اطلاع کے مطابق یہ اُلال کے ناٹیکل نام علاقے میں موجود ایک ناریل کے باغ میں درخت سے لٹکی ہوئی ملی ،لاش کو دیکھ کر محسوس ہوتاہے کہ خودکشی کی واردات کوکئی دن گذرگئے ہیں۔ 45سال کے قریب موجود اس شخص کے کپڑوں سے ایک آئی ڈی کارڈ ملا ہے جو آسام کا ہے اور اس میں متھون نام درج ہے، خودکشی کی وجوہات نامعلوم ہے جب کہ اندازہ لگایا جارہاہے کہ متعلقہ مہلوک شخص شاید مزدوری کی تلاش میں آیا ہو اتھا، پولس مزید تحقیقات کررہی ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا